نجاسات اور پاکی

گھر میں کتا پالنے والے دوست سے ہاتھ ملا سکتے ہیں؟

فتوی نمبر :
78004
| تاریخ :
2024-09-10
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

گھر میں کتا پالنے والے دوست سے ہاتھ ملا سکتے ہیں؟

اگر ہمارے کسی دوست نے کتا پالا ہو گھر میں تو ہم اس سے ہاتھ ملا سکتے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اس بات کی وضا حت نہیں کہ انہیں کتا پالنے والے دوست سے مصافحہ کرنے میں اشکال کی وجہ کیا ہے ؟ تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا، تاہم اگر سائل کے اشکال کی وجہ مذکور دوست کا اپنے گھر میں کتا رکھنا ہو تو اس کا حکم یہ ہے کہ فقط گھر میں کتا رکھنے کی وجہ سے کسی سے تعلق ختم کرنا لازم یا مصافحہ کرنے پر شرعاً کوئی پا بندی نہیں، البتہ اگر یہ کتا گھر کی حفاظت وغیرہ کی غرض سے نہ رکھا گیا ہو بلکہ فقط شوقیہ رکھا گیا ہو تو ان کا یہ عمل شرعاً درست نہیں بلکہ اس طرح کا کتا گھر میں رکھنے سے احادیثِ مبارکہ میں ممانعت آئی ہے- اس لئے اس کو چاہیئے کہ اپنے دوست کے ساتھ سلام و دعا ترک کرنے کے بجائے حکمت کے ساتھ سمجھا کر گھر سے اس کتے کو دور کرنے پر آمادہ کرے تاکہ وہ بھی حکمِ شرعی کی مخالفت سے محفوظ رہ سکے ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی مشکوٰۃ المصابیح: عن ابن عمر ( رضی اللہ عنہ) قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم، من اقتنی کلبَ ماشیۃ او ضاریاً نقص من عملہ کلّ یوم قیراطان (متفق علیہ)-
و فی المرقاۃ تحت قولہ: ( قیراطان) فاعل أو نائبہ أی من أجر عملہ الماضی ( الی قولہ) قال النّوویّ رحمہ اللہ: و اختلفوا فی سبب نقصان الأجر باقتناء المکلّب، فقیل لامتناع الملآ ئکۃ من دخول بیتہ، و قیل: لما یلحق المارّین من الأذیٰ من ترویع الکلب لھم و قصدہ ایّاھم، و قیل إنّ ذالک عقوبۃ لھم لإتخاذھم ما نھیٰ عن اتّخاذہ و عصیانھم فی ذالک، و قیل لما یبتلیٰ بہ من ولوغہ فی الأوآنی عند غفلۃ صاحبہ و لا یغسلہ بالمآء و التّراب ( متفق علیہ) و رواہ احمد و التّرمذیّ و النسآئی الخ (کتاب الصید، الفصل الأوّل، ح: 4098، ص 32-31، ط: رشیدیہ)-
و فی مشکوٰۃ المصابیح: عن ابی طلحۃ رضی اللہ عنہ قال: قال النبی صلی اللہ علیہ و سلم لا تدخل الملآئکۃ بیتاً فیہ کلب ولا تصاویر ( متفق علیہ)-
و فی المرقاۃ تحت قولہ ( الملآئکۃ) ای ملآئکۃ الرّحمۃ لا الحفظۃ و ملآئکۃ الموت و فیہ إشارۃ إلیٰ کراھتھم ذالک ایضاً لٰکنّھم مأمورون و یفعلون ما یؤمرون ( بیتاً) أی مسکناً ( فیہ کلب) أی الّا کلب الصّید و الماشیۃ و الزرع الخ ( کتاب اللباس، باب التّصاویر، الفصل الأوّل، ح 4098، ص 322، ط: رشیدیّہ)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78004کی تصدیق کریں
0     15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات