نجاسات اور پاکی

پاخانے کے مقام سے خون نکلنے کی صورت میں غسل کا حکم

فتوی نمبر :
77949
| تاریخ :
2024-09-08
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

پاخانے کے مقام سے خون نکلنے کی صورت میں غسل کا حکم

عمر 42 ہے نام اسد علی شاہ میرا کچھ دن پہلے بواسیر اور بڑی آنت کا آپریشن ہوا ہے جس کے بعد آج تک روزانہ ہر وقت مقعد سے تھوڑا تھوڑا پانی ریشہ یا خون آلود پانی نکلتا رہتا ہے ، ابھی تک میں ہر دفعہ جگہ کو صاف کر کے، نیا وضو کر کے نماز ادا کر رہا ہوں ، سوال یہ ہے کہ جسم کے باقی حصوں پر زخم کی صورت میں نماز جاری رکھنے کا حکم موجود ہے، لیکن اگر ریشہ یا گندا پانی پاخانے والی جگہ سے آرہا ہے تو کیا اس صورت میں غسل فرض ہو جاتا ہے ؟ مثال کے طور پر لیڈیز کو جب حیض ہو تو ناپاک ہوتی ہیں تو ایک مریض کو بھی اگر وہاں آگے یا پیچھے سے خون آیا تو کیا وہ پاک ہی رہے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اس بات کی صراحت نہیں کی کہ اس وقتی عارضہ کی بنا پر زخم سے بہنے والے خون کے تسلسل کی وجہ سے شرعاً معذور کے حکم میں ہے یا نہیں تا کہ اس کے مطابق جواب دیا جا تا ، تا ہم اگر سائل شرعاً معذور نہ ہو تو یہ پانی اگر چہ نا پاک ہے اور اس کی وجہ سے وضو ٹوٹ جانے کے ساتھ ساتھ جسم اور کپڑے بھی ناپاک ہوں گے ، تا ہم اس کی وجہ سے شرعاً غسل لازم نہیں ہو جا تا ، اس لئے سائل اگر نماز سے قبل وضو کر کے جسم اور کپڑوں پر موجود نا پاکی کو دھو کر پاک کر لیتا ہو تو اس کے بعد اس وضو کے ساتھ نماز پڑھنا شرعاً جائز ہوگا ۔ البتہ معذور نہ ہونے کی صورت میں وضو کے بعد نماز سے قبل یا دورانِ نماز اگر مذکور نا پاک پانی خارج ہو جائے تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا جس کے بعد وضو اورنماز دونوں کا اعادہ لازم ہو گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (و صاحب عذر من به سلس) بول لا يمكنه إمساكه (أو استطلاق بطن أو انفلات ريح أو استحاضة) أو بعينه رمد أو عمش أو غرب، و كذا كل ما يخرج بوجع و لو من أذن و ثدي و سرة (إن استوعب عذره تمام وقت صلاة مفروضة) بأن لا يجد في جميع وقتها زمنا يتوضأ و يصلي فيه خاليا عن الحدث (و لو حكما) لأن الإنقطاع اليسير ملحق بالعدم (و هذا شرط) العذر (في حق الابتداء و في) حق (البقاء كفي وجوده في جزء من الوقت) و لو مرة (و في) حق الزوال يشترط (استيعاب الانقطاع) تمام الوقت (حقيقة) لانه الانقطاع الكامل (و حكمه الوضوء) لا غسل ثوبه و نحو (لكل فرض) إلخ۔ (ج: 1،ص: 305،ط: إیچ-ایم-سعید)۔
و في الدر المختار: (و عفا) الشارع (عن قدر درهم) و إن كره تحريما، فيجب غسله، و ما دونه تنزيها فيسن، و فوقه مبطل فيفرض، و العبرة لوقت الصلاة لا الإصابة على الاكثر إلخ وفي الشامية تحت (قوله و إن كره تحريماً): (قوله: وإِن كرِه تحرِيمًا) أشار إلى أنّ العفو عنه بِالنِّسبةِ إلى صِحّة الصّلاة به، فلا ينافي الإثم كما في فرض، و العبرة لوقت الصّلاة لا الإصابة على الأكثر نهرٌ إلخ۔ (ج: 1،ص: 316،ط: إیچ-ایم-سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77949کی تصدیق کریں
0     54
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات