مباحات

اٹھارہ سال سےکم عمر اور بغیر لائسنس کے گاڑی چلانا

فتوی نمبر :
76815
| تاریخ :
2024-07-24
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

اٹھارہ سال سےکم عمر اور بغیر لائسنس کے گاڑی چلانا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری عمر تقریباً 16 سال ہے اور میں کوئٹہ سے راولپنڈی تک تقریباً 30 سے 40 کلومیٹر کا سفر اپنی گاڑی پر کر کے اسکول جاتا ہوں، کیا میں گاڑی چلا سکتا ہوں اگر میری ضرورت کی وجہ سے پاکستان میں نابالغ ڈرائیونگ کی اجازت نہیں ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اگر ڈرائیونگ اچھی طرح سیکھ چکا ہو اور وہ ڈرائیونگ کے قوانین اور ضابطوں کی پاسداری کرتے ہوئے ڈرائیونگ کرے تو اسکے لیے شرعاً اگرچہ ڈرائیونگ کی ممانعت نہیں ، البتہ ملکی قوانین کی مطلوبہ شرائط پوری نہ کرنے کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اس لئے اسے قانونی تقاضوں کو پورا کئے بغیر ڈرائیونگ کرنے سے احتراز کرنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار (قوله: أمر السلطان إنما ينفذ) أي يتبع ولا تجوز مخالفته وسيأتي قبيل الشهادات عند قوله أمرك قاض بقطع أو رجم إلخ التعليل بوجوب طاعة ولي الأمر وفي ط عن الحموي أن صاحب البحر ذكر ناقلا عن أئمتنا أن طاعة الإمام في غير معصية واجبة الخ (کتاب القضاء مطلب طاعۃ الإمام واجبۃ ج 5 صـ 422 ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76815کی تصدیق کریں
0     710
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات