مذکور ناموں میں سے کونسا نام ٹھیک ہے؟عیان،ایان،آیان،ٹھیک نام کا معنیٰ بھی بتادیں۔
مذکورناموں میں سے صحیح"عیان"بمعنیٰ واضح،یا"عیان"بمعنی دیکھنےوالا،ہے اس کےرکھنےمیں حرج نہیں،تاہم اس سلسلہ میں بہتریہ ہے کہ کسی بچےکانام ایسارکھناچاہیئے جسمیں عبدیت والا معنی پائے جانے کے ساتھ کسی ایسی شخصیت پربھی دلالت کرتا ہوں جو اللہ کے برگزیدہ بندوں میں سےکسی کا نام ہو مثلاً عبداللہ،عبدالشکور،ابراہیم، اسمٰعیل،اسحاق،موسیٰ،طلحہ،زبیر،عکرمہ،عکاشہ،قاسم،سہیل عثمان،وغیرہ۔ واللہ اعلم بالصوا ب