منتخب نام

ارہا نام رکھنا کیساہے

فتوی نمبر :
90063
| تاریخ :
2025-12-16
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / منتخب نام

ارہا نام رکھنا کیساہے

ہم آپ کی خدمت میں اپنی بچی کے نام کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنے کے لیے رابطہ کر رہے ہیں۔ ہماری بیٹی کا نام اِرہاء فاروق ترمذی ہے، اور تاریخِ پیدائش 23 دسمبر 2025 ہے۔

کچھ لوگوں کی جانب سے نام کے بارے میں مختلف آراء سننے کو ملتی ہیں، جس کی وجہ سے ہمارے دل میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔ ہماری ذاتی تحقیق کے مطابق “اِرہاء” کے معنی سکون، اطمینان یا اللہ کی عطا / تحفہ کے آتے ہیں، تاہم ہم اس بارے میں مستند دینی و علمی رہنمائی چاہتے ہیں تاکہ دل مطمئن ہو سکے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کاذکر کردہ لفظ ''ارہا '' تلاش بسیار کے بعد کسی مستند عربی و اردو لغت کی کتاب میں نہیں مل سکا، لہذا اگر سہولت اور آسانی کے ساتھ نام کی تبدیلی ممکن ہو تو سائل اپنی بیٹی کا کوئی دوسرا اچھا با معنی نام کیساتھ اسے تبدیل کر لے تو زیادہ بہتر ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

عن أبي الدرداءرضی اللہ عنہ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم، ‌فاحسنوا ‌أسماءكم. أخرج الإمام أبوداود السجستانی في ’’سننہ‘‘(303/7)(الحدیث رقم: 4948)
و فیہ ایضا : عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "‌أحب ‌الأسماء ‌إلى ‌الله ‌تعالى: ‌عبد ‌الله وعبد الرحمن" (رقم حدیث :4949)
وفی سنن الترمذی : عن ابن عمر «أن رسول الله صلى الله عليه وسلم ‌غير ‌اسم ‌عاصية وقال: أنت جميلة.» (ج: 5،ص: 173)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90063کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات