منتخب نام

ابراہیم ،مصطفی،طوبی اور مریم نام رکھنے کا حکم

فتوی نمبر :
42785
| تاریخ :
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / منتخب نام

ابراہیم ،مصطفی،طوبی اور مریم نام رکھنے کا حکم

بچوں کے نام میں رہنمائی فرمادیں،نیچے دیے گئے ناموں میں سے بہتر نام کونسا رہےگا،لڑکوں کے نام،ابراہیم احمد سید،مصطفی احمد سید،لڑکیوں کے نام طوبی اویس سید،مریم اویس سید۔جزاک اللہ خیراً!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے جو دو دو نام لکھے ہیں،شرعاً دونوں قسم کے نام درست ہیں اور ان میں سے کوئی بھی نام رکھ سکتے ہیں،البتہ ان میں سے "مصطفی احمد سید" اور"طوبی اویس سید" ناموں کے اجزاء باہم مربوط ہونے اور بولنے میں زیادہ سہل ہونے کی وجہ سے زیادہ بہتر معلوم ہوتے ہیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 42785کی تصدیق کریں
0     489
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات