منتخب نام

بچے کا نام تاریخ پیدائش کے حساب سے رکھنا

فتوی نمبر :
18275
| تاریخ :
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / منتخب نام

بچے کا نام تاریخ پیدائش کے حساب سے رکھنا

میرے بیٹے کی تاریخ پیدائش ہے 30،11،2012 اس کے لیے اچھا سا نام سینڈ کردے تو مشکور ہوں گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شرعا نام کا تاریخ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، بلکہ نام ایسا ہونا چاہیے جو انبیاء اولیاء کا ہو کم از کم معنوی لحاظ سے درست ہو، جیسے عبد اللہ ، عبدالرحمن، محمد ، احمد، وغیرہ سائل کو اگر ان ناموں میں سے کوئی پسند ہو تو بہتر ورنہ مختلف نام بھیج کر ان میں سے کوئی تعین کر واسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی المشکوٰۃ المصابیح: وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ أَحَبَّ أَسْمَائِكُمْ إِلَى اللَّهِ: عَبْدُ اللَّهِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ " رَوَاهُ مُسلم (3/1344 رقم الحدیث 4752)۔
وفی ایضاً : أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تُدْعَوْنَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِأَسْمَائِكُمْ وَأَسْمَاءِ آبَائِكُمْ فَأَحْسِنُوا أسمائكم» رَوَاهُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد ( 3/1347 رقم الحدیث 4768 )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید وزیر رحمن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 18275کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات