منتخب نام

کیابالاج یا بلاج نام رکھنا درست ہے ؟اور اس کا درست تلفظ کیا ہے ؟

فتوی نمبر :
42632
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / منتخب نام

کیابالاج یا بلاج نام رکھنا درست ہے ؟اور اس کا درست تلفظ کیا ہے ؟

بالاج اور بلاج میں سے کون سا نام ٹھیک ہے؟ اسلام کے مطابق ان میں سے کون سا نام رکھنا جائز ہے؟ اور اس کے کیا معنی ہوں گے ؟ انگلش میں اس کے کیا سپلینگز ہوں گے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ہماری معلومات کے مطابق "بالاج "اور "بلاج "میں اصل لفظ "بلاج " (BILAJ)ہے ،جو فارسی میں ایک پودے کا نام اور عربی میں "سمندر کے کنارے " کے معنی میں ہے ،مذکور نام رکھنے میں شرعاً اگرچہ کوئی مضائقہ نہیں ،تاہم بہتر اور افضل یہ کہ اس کے بجائے حضرات انبیاء علیھم السلام صحابہ کرام اور سلف صالحین رضوان اللہ علیھم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام تجویز کیا جائے ۔واللہ اعلم بالصوا ب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 42632کی تصدیق کریں
0     1829
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات