السلام علیکم ! حضرت میں کسی مدرسہ میں بحیثیت معلم پندرہ (15) دن سے کم رہا کرتا ہوں اور میرے گھر اور اس مدرسہ کے در میان شرعی سفر کی مسافت مکمل ہے ۔ تو کیا اس مدرسے میں، میں نماز قصر کروں یا مکمل پڑھوں؟
سائل پڑھانے کی جگہ میں اگر ایک باربھی پندرہ دن یا اس سے زائد ایام کی نیت کر کے نہ ٹھہرا ہو، تو اس صورت میں وہ جائے ملازمت پر مسافر شمار کیا جائے گا اور انفرادی نماز میں قصر کرے گا ۔البتہ مقیم امام کی اقتداء میں پوری نماز پڑھنا لازم ہوگا۔ تاہم اگر وہ ایک بار بھی پندرہ دن یا اس سے زائد مدت کی نیت سے اپنے رہائشی سامان کے ساتھ وہاں ٹھہرا ہو، تو جائے تدریس اس کے لئے وطنِ اقامت بن چکی ہے۔ لہذا سائل کا تدریسی سلسلہ جب تک برقرار رہے گا اس وقت تک وہ مقامِ مذکور میں نمازوں میں اتمام کرے گا،اگرچہ اس دوران ان کا قیام پندرہ دن سے کم ہو ۔
كما فی الفتاوى الهندية : و لا يزال على حكم السفر حتى ينوی الإقامة فی بلدة أو قرية خمسة عشر يوما أو أكثر ، كذا فی الهداية. الخ ( باب صلاۃ المسافر ، ج : 1 ، ص : 139 ، ط : ماجدیۃ)۔
و فی البحر الرائق : وقيل تبقى وطنا له ، لأنها كانت وطنا له بالأهل و الدار جميعا فبزوال أحدهما لا يرتفع الوطن كوطن الإقامة يبقى ببقاء الثقل و إن أقام بموضع آخر الخ (باب صلاۃ المسافر ، ج : 2 ، ص : 136 ، ط : الماجدیۃ)۔
و فی بدائع الصنائع : و اما بيان ما يصير المسافر به مقیما فالمسافر یصیر مقیما بوجود الاقامة و الاقامة تثبت باربعة اشياء احدها صريح نية الاقامة و هو ان ینوى الاقامة خمسة عشر يوما فی مكان واحد صالح للاقامة فلا بد من اربعة أشياء نية الاقامة و نية مدة الاقامة و اتحاد المكان و صلاحيته للاقامة الخ (کتاب الصلاۃ ، ج : 1 ، ص : 97 ، ط : ایچ۔ایم۔سعید)۔
و فی البحرالرائق : و اما وطن الاقامۃ فھو الوطن الذی یقصد المسافر الاقامۃ فیہ و ھو صالح لھا نصف شھر الخ ( کتاب الصلوۃ ، باب المسافر ، ج : 2 ، ص: 136 ، ط: الماجدیۃ)۔
و فی فتح القدیر : ( قولہ و ھذا لان الاصل الخ ) (الی قولہ) و وطن اقامۃ و ھو ما ینوی الاقامۃ فیہ خمسۃ عشر یوما فصاعدا علی نیۃ ان یسافر بعد ذلک الخ (باب صلاۃ المسافر ، ج : 2 ، ص : 16 ، ط : رشیدیۃ)۔