نجاسات اور پاکی

پیشاب کے قطرے آنے کی صورت میں کپڑوں کی پاکی کا حکم

فتوی نمبر :
73580
| تاریخ :
2024-06-01
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

پیشاب کے قطرے آنے کی صورت میں کپڑوں کی پاکی کا حکم

السلام علیکم !
مفتی صاحب میرے ساتھ ایک مسئلہ گزشتہ 20 سال سے درپیش ہے۔پیشاب کرنے کے بعد چلتے پھرتے پیشاب کے قطرے نکل جاتے ہیں اور یہ سلسلہ کچھ 5 سے 7 منٹ رہتا ہے وقفے وقفے سے قطرے نکلتے ہیں۔ مسئلہ کی وجہ سے میں نے نماز پڑھنا چھوڑ دی ہے۔ ہر وقت مجھ کو لگتا ہے کہ میرے کپڑے ناپاک ہیں۔ آپ میری رہنمائی فرمائیں کے کیا میں اس حالت میں نماز پڑھ سکتا ہوں ؟ یا ہر بار مجھ کو کپڑے دھونے پڑیں گے یا کپڑے تبدیل کرنا پڑیں گے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کو پیشاب کے بعد پانچ دس منٹ تک پیشاب کے قطرات آتے ہوں ، اس کے بعد پیشاب تسلسل کے ساتھ جاری نہ رہتا ہو، تو ایسی صورت میں سائل چونکہ شرعاً معذور نہیں اس لئے اسے چاہیئے کہ وہ نماز شروع کرنے سے آٹھ دس منٹ قبل پیشاب سے فارغ ہونے کے بعد جب اسے قطروں سے اطمینان ہو جائے تو پھر استنجاء اور وضو کرے اور جسم یا کپڑوں پر جہاں پیشاب کے قطرات لگے ہوئے ہوں اسے دھو کر پاک کرنے کے بعد نماز کی ادائیگی کا اہتمام کرے۔ جبکہ اس صورت میں سائل کو دورانِ نماز یا نماز سے قبل قطرے ٹپکنے کا یقین ہو جائے تو کپڑوں اور جسم کے جس حصہ پر قطرے لگے ہو ں فقط اس حصہ کو دھو کر اور وضو کرکے نماز پڑھ لیا کرے ، کپڑوں کو تبدیل کرنا ضروری نہیں ۔ البتہ قطرے آنے کے محض شک کی بنا پر سائل پر دوبارہ وضو و غیرہ کرنا لازم نہ ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختتار: ( و صاحب عذر من لہ سلس ) بول لا يمكنه إمساكه، ( إن استوعب عذره تمام وقت صلاة مفروضة ) بأن لا يجد في جميع وقتها زمنا يتوضأ و يصلي فيه خاليا عن الحدث، الخ ( ‌‌باب الحيض، مطلب في أحكام المعذور، ج 1، ص 305، ط: سعید )-
و فیہ أیضاً: ( و إن سال على ثوبه) فوق الدرهم (جاز له أن لا يغسله إن كان لو غسله تنجس قبل الفراغ منها ) أی: الصلاة ( و إلا ) يتنجس قبل فراغه ( فلا ) يجوز ترك غسله، هو المختار للفتوى، الخ ( ‌‌باب الحيض، مطلب في أحكام المعذور، ج 1، ص 306، ط: سعید )-
و فی رد المحتار: و لو شك في نجاسة ماء أو ثوب أو طلاق أو عتق لم يعتبر، و تمامه في الأشباه، الخ ( کتاب الطھارۃ، سنن الوضوء، ج 1، ص 151، ط: سعید )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73580کی تصدیق کریں
0     20
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات