۱ – مکاشفہ کا کیا معنی ہے؟ براہِ کرم تفصیلی جواب ارسال فرمائیں۔
۲ – کتے کی کھال سے تیار شدہ جائے نماز استعمال کرنا کیسا ہے؟
۱ – مکاشفہ بعض امور غیبی کا انکشاف ہوجانے کو کہتے ہیں اور یہ لفظ عموماً اولیاء اللہ کیلئے استعمال ہوتا ہے ، اگر چہ یہ اولیاء کے ساتھ مخصوص اور اس پر کوئی دلیلِ شرعی نہیں۔
۲- کتے کی کھال سے دباغت کے ذریعہ رطوبات ختم کرنے کے بعد اگر جائے نماز بنائی جائے تو اگرچہ شرعاً اس کے استعمال کرنے کی گنجائش ہے مگر اس سے احتراز بہتر ہے۔
فی الهدایة : و كل اهاب دبع فقد طهر و جازت الصلاة فیه و الوضوء الا جلد الخنزیر و الادمی (الی قولہ) و لیس الكلب بنجس العین الا یری انه ینتفع به حراسة و اصطیادًا . (ج۱، ص۸۱)۔