احکام نماز

حنفی شخص کا غیر مقلد امام کی اقتداء میں نماز پڑھنا

فتوی نمبر :
72426
| تاریخ :
2024-04-08
عبادات / نماز / احکام نماز

حنفی شخص کا غیر مقلد امام کی اقتداء میں نماز پڑھنا

میں ایک حنفی سنی مسلمان ہوں کیا میں اہل حدیث کے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہوں ؟ UAE کے مسجد میں غیر مقلد امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہوں ؟ رہنمائی فرمائیں شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

وہ غیر مقلد امام جو اجماعی مسائل میں اہلِ سنت و الجماعت سے اختلاف نہ کرتا ہو ، اور سلِف صالحین خصوصاً امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر سب و شتم اور طعن و تشنیع نہ کرتا ہو، اور اختلافی مسائل میں متشدد نہ ہو، بلکہ مقتدیوں کی رعایت رکھتا ہو، تو اس کی اقتداء میں نماز پڑھنے کی گنجائش ہے، بصورتِ دیگر اسکی اقتداء میں نماز پڑھنا مکروہ تحریمی اور بسا اوقات درست ہی نہ ہوگا ۔ جبکہ ایسا امام جو شافعی یا مالکی مسلک کا ہو ، تو ایسی صورت میں اگر وہ امام اختلافی مسائل میں مقتدیوں کی رعایت رکھتا ہو تو ایسے امام کی اقتداء میں بھی نماز پڑھنا درست ہوگا-

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تبیین الحقائق: و کرہ امامۃ العبد و المبتدع أی صاحب الھوی، قال المرغینانی: تجوز الصلاۃ خلف صاحب ھوی و بدعۃ و لا تجوز خلف الرافضي و الجھمي و القدري و المشبہ و من یقول بخلق القرآن، حاصلہ ان کان ھوی لا یکفر بہ صاحبہ یجوز مع الکراھۃ و إلا فلا، الخ (باب الامامۃ: ج: 1، ص: 335، ط: دار الکتب العلمیۃ)-
و فی الدر المختار: تحت (قوله إن تيقن المراعاة لم يكره إلخ) أي المراعاة في الفرائض من شروط و أركان في تلك الصلاة و إن لم يراع الواجبات و السنن كما هو ظاهر سياق كلام البحر مطلب في الاقتداء بشافعي و نحوه هل يكره أم لا؟ و ظاهر كلام شرح المنية أيضا حيث قال: و أما الاقتداء بالمخالف في الفروع كالشافعی فيجوز ما لم يعلم منه ما يفسد الصلاة على اعتقاد المقتدی عليه الإجماع، الخ (باب الامامۃ: ج: 1، ص: 563، ط: سعید)- و اللہ أعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمچی بیک ساقی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72426کی تصدیق کریں
0     33
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات