بچوں کے چہرہ پہ کالا ٹیکا لگانا کہ اس سے نظر نہیں لگے گی کیا یہ جائز ہے؟
اگر یہ عقیدہ نہ رکھا جائے کہ ٹیکا لگانا ہی نظر بد کو دور کرنے میں موثرحقیقی ہے بلکہ نظر بد نہ لگنے کے لئے بطور ٹوٹکہ بچوں کے چہرے پر کوئی ٹیکا لگایا جائے تو اگرچہ اس کی ممانعت نہیں،تاہم نظر بد سے بچنے کے لئے ٹیکے وغیرہ لگانے کے بجائے بنی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے ہدایات و ارشادات پر عمل کرنا چاہئے۔