(+92) 0317 1118263

حلالہ اور طلاق مغلظہ

وائس میسج کے ذریعے طلاق دینے کا حکم

فتوی نمبر :
69449
| تاریخ :
2023-11-28

وائس میسج کے ذریعے طلاق دینے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرا م اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے شوہر نے لڑائی جھگڑے کے دوران مجھے بذریعہ فون مذکور الفاظ "ابھی سے تو مجھ پر طلاق ہے ،طلاق ہے ،طلاق ہے ،طلاق ہے " بولے ہیں ، آیا اس صورت میں ہماری کتنی طلاقیں واقع ہوئی ہیں ، قرآن و سنت کی روشنی میں جواب دے کر ممنون و مشکور فرمائیں ۔
نوٹ : سائلہ کے شوہر کا وائس میسج بھی دارا لافتاء کے نمبر پر موجود ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی برحقیقت ہو ، اس طور پر کہ سائلہ کے شوہر نے لڑائی جھگڑے کے دوران بذریعہ فون سائلہ کو مذکور الفاظ "ابھی سے تو مجھ پر طلاق ہے ،طلاق ہے ،طلاق ہے ،طلاق ہے" کہہ دیے ہوں ،تو اس سے سائلہ پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ، لہذا اب رجوع نہیں ہو سکتا ، اور بغیر حلالۂ شرعیہ کے دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا ، جبکہ سائلہ ایامِ عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی ۔
اور حلا لۂ شرعیہ یہ ہے کہ عورت اپنے شوہر سے علیحدگی اور عدتِ طلاق گزارنے کے بعد بغیر کسی شرط کے کسی دوسرے مسلمان شخص سے نکاح کرے ،اور حقوقِ زوجیت ادا کرے ، ایسا کرنے سے وہ اس دوسرے شخص کی بیوی بن جائے گی ، اب اگر وہ دوسرا شخص بھی اس سے ایک مرتبہ ہمبستری (جو کہ حلالۂ شرعیہ کے لئے ضروری ہے) کے فوراً بعد یا ازدواجی زندگی کے کچھ عرصے بعد طلاق دیدے ، یا بیوی سے پہلے شوہر کا انتقال ہو جائے ، بہر صورت اس کی عدت گزارنے کے بعد اگر وہ پہلے شوہر کے نکاح میں آنا چاہے ، اور پہلا شوہر بھی اس کو رکھنے پر رضامند ہو تو نئے مہر کے تقرر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدِ نکاح کر کے باہم میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسر کر سکتے ہیں ، تاہم حلالۂ اس شرط کے ساتھ کرنا کہ زوجِ ثانی نکاح کے بعد طلاق دے تاکہ زوجِ اول کے لئے عورت دوبارہ حلال ہو جائے ،مکروہِ تحریمی ہے ، اور احادیثِ مبارکہ میں ایسے عمل کرنے والوں کو ملعون قرار دیا گیا ہے ، البتہ بغیر شرط کے بلاشبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ : {فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ { (البقرہ : 230)۔
و في صحيح البخاري : عن عائشة " ان رجلا طلق امراته ثلاثا فتزوجت، فطلق، فسئل النبي صلى الله عليه و سلم: اتحل للاول؟ قال : لا حتى يذوق عسيلتها كما ذاق الاول".(5261) ۔
و في صحيح البخاري : و قال الليث : حدثني نافع ، قال :" كان ابن عمر إذا سئل عمن طلق ثلاثا، قال : لو طلقت مرة او مرتين فإن النبي صلى الله عليه و سلم امرني بهذا، فإن طلقتها ثلاثا، حرمت حتى تنكح زوجا غيرك".(5264)۔
و فی الہندیہ : و إن كان الطلاق ثلاثا في الحرة و ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نکاحا صحيحا و يدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها، كذا في الهداية الخ(473/1)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69449کی تصدیق کریں
0     57
متعلقه فتاوی
( view all )
تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم 51256 514 طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم 58170 924 تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم 58034 403 محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم 51224 517 تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ 67515 348 طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم 68027 232 ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟ 68262 138 شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم 69227 157 طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم 70889 125 حلالہ شرعیہ کا حکم 69231 144 ایک مجلس میں دی گئیں تین طلاقوں کاحکم 69148 153 کیا ایک مجلس میں دی ہوئی تین طلاقوں کے بعد رجوع کیا جا سکتا ہے ؟ 68533 107 "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم 70836 79 حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا 22086 136 تین طلاقیں ایک جملے یا ایک مجلس میں دینا 68588 134 تین طلاقوں کو ایک کہنے کی مفصل تردید 68593 129 سٹامپ پیپر پر تین طلاق لکھ کر دستخط کرنے کا حکم 70178 144 تین طلاقوں کے بعد بیوی کو شوہر کے پاس بھیجنے کا حکم 67478 134 بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟ 72737 6 پہلے سے بات طے کرکے حلالہ کرنے کا حکم 69314 62 لا علمی کی وجہ سے تین طلاقیں دینے کا حکم 70924 9 حلالۂ شرعیہ کے لئے زوجِ ثانی سے ہمبستری کا شرط ہونا 58132 177 حلالہ کی شرط پر نکاح کرنا 59280 171 تین طلاق کے بعد رجوع کا حکم 70374 67 تین طلاق کے بعد رجوع کے فتوی کی حیثیت 68032 86