کیا میاں بیوی اکٹھے غسل کر سکتے ہیں
جی ہاں میاں بیوی ایک ساتھ غسل کرسکتے ہیں۔ جیساکہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے ایک روایت میں منقول ہے، فرماتی ہیں کہ:
" میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک ہی برتن سے غسل کیا کرتی تھی، آپ مجھ پر سبقت فرماتے تو میں کہتی: مجھے بھی دیجئے، مجھے بھی دیجئے"۔
کما فی صحیح مسلم:
عن عائشةقالت: کنت أغتسل أنا ورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من إناء بینی وبینہ واحد فیبادرني حتی أقول: دع لي دع لي، قالت: وھما جنبان، وفي روایة أخری: کنت أغتسل أنا ورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من إناء واحد تختلف أیدینا فیہ من الجنابة، (۱: ۱۴۸)