احکام نماز

نمازوں کی قضا کرتے وقت سنن نماز کا حکم

فتوی نمبر :
67713
| تاریخ :
2023-09-16
عبادات / نماز / احکام نماز

نمازوں کی قضا کرتے وقت سنن نماز کا حکم

میری عمر تقریبا 36 سال ہے اور میں نماز کاپابند نہیں تھا، بلکہ پڑھتا ہی نہیں تھا، اب اللہ پاک نے توفیق دی ہے میں نماز کی پابندی کرتاہوں، اورمیرے ذمہ جو نمازیں ہیں وہ ادا کرناچاہتاہوں، جو کہ تقریبا بیس سال کی ہیں۔
میں نے یہ پوچھنا تھا کہ ، سنت موکدہ چھوڑ کر اپنی باقی نماز ادا کرسکتاہوں؟ یا سنت موکدہ پڑھنا بھی ضروری ہے؟ اگر سنت موکدہ نہیں چھوڑ سکتا، تو کیا سنت غیر موکدہ چھوڑکر قضائے عمری کرسکتاہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

فوت شدہ نمازوں کی قضاء کرتے وقت صرف فرض نمازوں کی قضاء لازم ہے، سنت موکدہ یا غیرموکدہ کی قضاء لازم نہیں، اس لیے سائل ہرنماز کے ساتھ ایک ایک نماز یا جس طرح بھی سہولت ہو ،ان قضاء نمازوں کی ادائیگی کرتے رہا کرے، یہاں تک کہ اسے یقین ہوجائے کہ،اب اس کے ذمہ کوئی نماز باقی نہ ہوگی، تو ا سکے بعد اسے موقوف کردے، اور یہ قضاء نماز یں ان تمام اوقات میں اداکی جاسکتی ہیں، جن میں وقتیہ نمازوں کی ادائیگی درست ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي البحر الرائق: وقد قالوا إنما تقضى الصلوات الخمس والوتر على قول أبي حنيفة وصلاة العيد إذا فاتت مع الناس على تفصيل يأتي في بابها وسنة الفجر تبعا للفرض قبل الزوال والقضاء فرض في الفرض واجب في الواجب سنة في السنة ثم ليس للقضاء وقت معين بل جميع أوقات العمر وقت له إلا ثلاثة وقت طلوع الشمس ووقت الزوال ووقت الغروب فإنه لا تجوز الصلاة في هذه الأوقات اھ (2/ 86)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67713کی تصدیق کریں
0     932
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات