السلام علیکم ! مفتی صاحب میرا ایک مسئلہ ہے کہ پیشاب کرنے کے بعد جب مسجد میں جاتا ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ قطرے نکلے ہیں تو واپس جاکر فریش ہوتا ہوں،لیکن پھر وضو کرتا ہوں تو پھر محسوس ہوتا ہے کہ پھر نکلے ہیں تو اگر میں نماز پڑھ لوں تو کیا نماز ہوجاتی ہے یا نہیں ؟ براہِ مہربانی اس کے بارے میں بتا دیں ۔
اگر یہ محض شک اور وسوسہ ہو تو اس پر توجہ دینے کے بجائے اپنی نماز پوری کرنے کا اہتمام چاہیئے اور اگر واقعۃً کسی قطرہ کا خروج ہوچکا ہو تو دوبارہ وضو کرلینا ضروری ہے،تاہم اس وسوسہ سے بچنے کے لئے بہتر یہ ہے کہ استنجاء کرنے کے بعد شلوار کے متعلقہ مقام پر پانی کے چھینٹے مار دیا کرے اور بکثرت تیسرے کلمہ کا ورد رکھے،تاکہ یہ وسوسہ دور ہوجائے۔
کما فی رد المحتار : تحت (قوله : و لو شك إلخ) في التتارخانية : من شك في إنائه أو في ثوبه أو بدن أصابته نجاسة أو لا فهو طاهر ما لم يستيقن اھ (1/151)۔