جاری پانی جو ندی کی شکل میں ہمارے حویلی کے اندر سے گزرتا ہے ، جس میں بہت کم ہی پانی خشک ہوتا ہے، ہمیشہ جاری رہتا ہے، لیکن وہ پانی دوسرے گاؤں والوں کا حق ہے، کیا ایسے پانی سے حویلی کے اندر جو درخت لگے ہوئے ہیں چھاؤں کے لیے یا خوش نمائی کے لیے ان درختوں کو پانی دینا شرعاً درست ہے یا نہیں؟
اصح قول کے مطابق حویلی کے اندر سے گزرنے والے پانی سے اس میں موجود درختوں کو پانی دینا جائز ہے۔
وفی الفتاوى الهندية: نهر لقوم ولرجل أرض بجنبه ليس له شرب من هذا النهر كان لصاحب الأرض أن يشرب ويتوضأ ويسقي دوابه من هذا النهر وليس له أن يسقي منه أرضا أو شجرا أو زرعا (إلی قوله) وقال بعضهم لا يمنع من ذلك وهو الأصح هكذا في الهداية والكافي والتبيين والظهيرية اھ (5/ 391)
وفی الهدایة: وإن أراد أن یسقی شجرا أو خضرا فی داره حملاً بجرارہ له ذلك فی الأصح لأن الناس یتوسعون فیه ویعدون المنع من الدناءة اھ (۴/ ۴۸۷)