مصارف زکوۃ و صدقات

زکوٰۃ کی مد میں اشیاءِخوردونوش غریب مستحق کو پہنچانے پر اجرت لینا

فتوی نمبر :
65664
| تاریخ :
2021-10-30
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

زکوٰۃ کی مد میں اشیاءِخوردونوش غریب مستحق کو پہنچانے پر اجرت لینا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کچھ مخیر حضرات نے زکوٰۃ کے مد میں غریب لوگوں کے لۓ روٹیوں، اور اچار کے پیکٹ بنا کر تقسیم کرنے اور غریبوں تک پہنچانے کے لۓ ہمارے حوالے کۓ ہیں، جس کی تقسیم اور پہنچانے کے لۓ ہمارے ہر مہینے تیس، چالیس ہزار تک کرایہ بھی لگ جاتا ہے، اور ان حضرات کی طرف سے کرائے کی کوئی ترتیب نہیں، تو کیا جن لوگوں کو ہم تین یا تین پیکٹ سے زائد روٹیاں دیتے ہیں، ان سے کرایہ کے مد میں دس، بیس روپے وصولی کر سکتے ہیں؟ کہ ہم ان کو بتائیں کہ یہ روٹیاں مفت میں ، لیکن ڈیلوری خرچہ کے مد میں یہ دس، بیس روپیہ وصول کۓ جاتے ہیں، کیا اس وصولی سے ان حضرات کے زکوٰۃ میں کوئی خرابی آئیگی؟جو بھی شرعی حکم ہو تحریر فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ زکوٰۃ کی رقم یا خوردونوش کی اشیاء مستحق اور غریب تک پہنچانا مخیر حضرات کی ذمہ داری ہے،جس پر وہ کسی قسم کے عوض اور اجرت کا مطالبہ نہیں کر سکتے، اسی طرح اگر کوئی شخص زکوٰۃ وغیرہ از خود مستحقین تک پہنچانے کے بجائے کسی وکیل کے توسط سے یہ کام کرے تو اس وکیل کے لۓ بھی اپنے مؤکل کی طرف سے غریب اور مستحق افراد تک زکوٰۃ پہنچانے پر مستحقین سے اجرت وصول کرنا درست نہیں، لہٰذا سائل کو مستحقین سے ڈیلیوری کے اخراجات کے مطالبہ کا حق نہیں، البتہ مستحقین اپنی دلی رضا مندی وخوشی سے سائل کو ڈلیوری کے اخراجات کی مد میں الگ سے کچھ رقم دینا چاہیں یا سائل مخیر حضرات سے اس عمل کو سر انجام دینے پر معاوضہ وصول کرنا چاہے تو اس کا اسے اختیار ہے اور ایسا کرنے سے زکوٰۃ دینے والوں کی زکوٰۃ پر کوئی اثر نہ ہوگا، بلکہ ان کی زکوٰۃ درست ادا ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الفتاوى الهندية: إذا وكل في أداء الزكاة أجزأته النية عند الدفع إلى الوكيل فإن لم ينو عند التوكيل ونوى عند دفع الوكيل جاز كذا في الجوهرة النيرة اھ(1/ 171)۔
وفی الدر المختار: ولا يخرج عن العهدة بالعزل بل بالأداء للفقراء اھ (2/ 270)۔
وفی درر الحكام في شرح مجلة الأحكام: (إذا شرطت الأجرة في الوكالة وأوفاها الوكيل استحق الأجرة، وإن لم تشترط ولم يكن الوكيل ممن يخدم بالأجرة كان متبرعا. فليس له أن يطالب بالأجرة) يستحق في الإجارة الصحيحة الأجرة المسمى. وفي الفاسدة أجر المثل انظر المادة. يتفرع على هذه المسائل الآتية: أولا - لو وكل أهل قرية معلومون وكيلا لأجل تسوية أمور قريتهم ومصالحها في مقابل حنطة وشعير معلومي مقدار الثمن وقام الوكيل بتسوية المصالح المذكورة؛ أخذ الوكيل الأجرة المسمى من الأهالي (التنقيح) ثانيا - لو وكل أحد وكيلا بقبض وديعته التي عند فلان وشرط في مقابلها أجرة جاز، ويستحق الوكيل الأجرة إذا قبض الوديعة اھ (3/ 574)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65664کی تصدیق کریں
0     950
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات