احکام نماز

وہیل چیئر ساتھ لے جا کر اس پر نماز پڑھنا

فتوی نمبر :
65570
| تاریخ :
2018-04-24
عبادات / نماز / احکام نماز

وہیل چیئر ساتھ لے جا کر اس پر نماز پڑھنا

جناب مفتی صاحبان مدرسہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی
السلام علیکم ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص پاؤں سے ایسا معذور ہے، کہ وہیل چیئر کے بغیر مسجد میں جا نہیں سکتا، ایسی حالت میں وہیل چیئر کے ساتھ نماز پڑھنے کے لۓ جا سکتا ہے یا نہیں؟ اور ان کا عذر یہ ہے کہ وہیل چیئر ناپاک ہے، جبکہ وہیل چیئر تو بالکل صاف ہوتا ہےاور اس پر غلاظت کے کوئی نشانی نہیں پائے جاتے، ایسی حالت میں مسجد کے اندر وہیل چیئر لے جا سکتا ہے یا نہیں؟ مناسب فتویٰ جاری کیا جائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شخصِ مذکور کے معذور ہونے کی وجہ سے اس سے جماعت ساقط ہے، تاہم اگر وہ وہیل چیئر پر مسجد چلا جائے اور وہ صاف بھی ہو تو اس پر نماز پڑھنا بھی جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الفتاوى الهندية: وتسقط الجماعة بالأعذار حتى لا تجب على المريض والمقعد والزمن ومقطوع اليد والرجل من خلاف ومقطوع الرجل والمفلوج الذي لا يستطيع المشي اھ (1/ 83)۔
وفی الدر المختار: (و) كره تحريما (الوطء فوقه والبول والتغوط) لأنه مسجد إلى عنان السماء (واتخاذه طريقا بغير عذر) وصرح في القنية بفسقه باعتياده (وإدخال نجاسة فيه) وعليه اھ (1/ 656)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65570کی تصدیق کریں
0     760
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات