احکام نماز

صاحبِ فراش مریض کے لۓ استقبالِ قبلہ کا حکم

فتوی نمبر :
65498
| تاریخ :
2016-05-21
عبادات / نماز / احکام نماز

صاحبِ فراش مریض کے لۓ استقبالِ قبلہ کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے والد صاحب کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہو گئی ہے ،آج سے پہلے بیٹھ کر قبلہ رخ ہو کر نماز پڑھتے تھے ، لیکن اب بالکل صاحبِ فراش ہو گئے ہیں ، تو کیا اس صورت میں وہ بغیر قبلہ رخ ہوئے اشارہ سے نماز پڑھ سکتے ہیں ؟ جواب مرحمت فرما کر ممنون ہوں گا۔
نوٹ: جواب شافعی المسلک میں جاری فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ شافعی مسلک میں بھی نماز میں استقبالِ قبلہ شرط ہے، صورتِ مسئولہ میں سائل کو چاہیۓ کہ اپنے والد صاحب کے بستر کو قبلہ رخ کر دے ،تاکہ وہ اشارے سے نماز پڑھ سکیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

في تحفة المحتاج: أما العاجز عن الاستقبال لنحو مرض، أو ربط قال الشارح، أو خوف من نزوله عن دابته على نحو نفسه، أو ماله، أو انقطاعا عن رفقته إن استوحش به فيصلي على حسب حاله، أو يعيد مع صحة صلاته لندرة عذره اھ(1/ 485)۔
وفی مغني المحتاج: أما العاجز عنه كمريض لا يجد من يوجهه إليها ومربوط على خشبة فيصلي على حاله ويعيد وجوبا اھ(1/ 331)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65498کی تصدیق کریں
0     822
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات