احکام نماز

نفسیاتی مریض کی نماز کا حکم

فتوی نمبر :
65443
| تاریخ :
2008-08-12
عبادات / نماز / احکام نماز

نفسیاتی مریض کی نماز کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے میں کہ ہماری والدہ ایک قسم کے نفسیاتی مرض میں مبتلا اور بوڑھی ہیں اور انہیں ادائیگئی نماز کے سلسلےمیں کافی پریشانی اُٹھانی پڑتی ہے، کبھی تو وہ وضو کرنے پر بھی قادر ، اور تیمم کرنے پر بھی قادر ہوتی ہے اورکبھی نہ وضو کر سکتی ہے نہ تیمم کر سکتی ہے اور نہ بول و براز سے اپنے لباس اور بدن کو صاف رکھ سکتی ہے اور اس وجہ سے اگر اس کی نماز چھوٹ جاتی ہے تو اکثر رونا شروع کر دیتی ہے اور بے حد پریشان ہوجاتی ہے ، حالا نکہ دورانِ نماز انہیں یہ بھی یاد نہیں رہتا کہ اب مجھے کیا کرنا ہے اور کیا پڑھنا ہے اور یہ کون سی رکعت ہے اور کتنی رکعتیں پڑھ چکی ہوں؟
آیا اس صورتِ حال میں وہ جیسے نماز ادا کرتی ہے یہ نماز ادا بھی شمار ہوتی ہے یا نہیں ؟ اور انہیں کیا کرنا چا ہیے ؟ اور کیا ہم خارج الصلوٰۃ میں سے کوئی انہیں ادا ئیگئی ارکان وغیرہ کے سلسلہ میں راہ نمائی کر سکتا ہے یا نہیں ؟ نیز جب وہ بوجۂ بیماری و ضعف کے ،خود تمیم کرنے سے بھی قاصر ہو تو آیا ہم انہیں تیمم کروا سکتے ہیں یا نہیں؟ براہِ کرم جو بھی حکمِ شرعی ہو فرما دیا جاوے تاکہ اس کے موافق عمل کیا جا سکے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور حالت میں سائل کی والدہ پر نماز ادا کرنا لازم نہیں، البتہ گھر والوں میں سے کوئی مثلاً بہو یا بیٹی وغیرہ اس کے لباس اور بدن کو صاف کر کے اور اُسے باقاعدہ وضو کروا کر نماز کے لۓ کھڑا کر دے، پھر اگر وہ بوجہ ضعف وکمزوری وغیرہ کے دورانِ نماز بھول جائے اور اُسے بتا دیا جائے تاکہ وہ نماز مکمل کر لے تو ایسا کرنے کی گنجائش ہے اور اس کے باوجود ان کی یہ نماز ادا ہی شمار ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار: (ولو اشتبه على مريض أعداد الركعات والسجدات لنعاس يلحقه لا يلزمه الأداء) ولو أداها بتلقين غيره ينبغي أن يجزيه كذا في القنية اھ(2/ 100)۔
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله ولو اشتبه على مريض إلخ) أي بأن وصل إلى حال لا يمكنه ضبط ذلك، وليس المراد مجرد الشك والاشتباه لأن ذلك يحصل للصحيح اھ(2/ 100)۔
وفيه ايضا: وإن وجد غيره ممن لو استعان به أعانه ولو زوجته فظاهر المذهب أنه لا يتيمم أيضا بلا خلاف اھ (1/ 233)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65443کی تصدیق کریں
2     1023
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات