مفسدات نماز

دورانِ نماز ستر کا کھل جانا

فتوی نمبر :
65307
| تاریخ :
2020-09-18
عبادات / نماز / مفسدات نماز

دورانِ نماز ستر کا کھل جانا

نماز میں پینٹ کی وجہ سے رکوع میں ستر کا کچھ حصہ نظر آیا تو کیا نماز کا اعادہ ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نماز میں اگر کسی شخص کے ستر میں سے کسی عضو کا چوتھائی حصہ کھل جائے اور تین مرتبہ ’’سبحان اللہ‘‘ کہنے کے بقدر کھلا رہے تو اس کی نماز فاسد ہو جائے گی، جبکہ ناف سے لے کر شر مگاہ تک، اسی طرح اس کے محاذات میں پیٹھ اور دونوں پہلووں کو ایک عضو شمار کیا گیا ہے، لہٰذا اگر رکوع یا سجدے میں پینٹ نیچے چلی جانے کی وجہ سے اس پورے حصے کا چوتھائی حصہ کھل جائے ، اور تین مرتبہ’’ سبحان اللہ‘‘ کہنے کے بقدر تک کھلا ر ہے ، تو اس کی وجہ سے نماز فاسد ہو جائے گی ، البتہ اگر چوتھائی سے کم ہو ، یا ایک لمحہ کے لۓ کھل جائے ، تو اس سے نماز فاسد نہ ہو گی ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار: (ويمنع) حتى انعقادها (كشف ربع عضو) قدر أداء ركن بلا صنعه (من) عورة غليظة أو خفيفة اھ(1/ 408)۔
وفى الشامية: تحت (قوله ويمنع إلخ) هذا تفصيل ما أجمله بقوله وستر عورته ح (قوله حتى انعقادها) منصوب عطفا على محذوف أي ويمنع صحة الصلاة حتى انعقادها. والحاصل أنه يمنع الصلاة في الابتداء. ويرفعها في البقاء ح (قوله قدر أداء ركن) أي بسنته ، منية. قال شارحها: وذلك قدر ثلاث تسبيحات اهـ (1/ 408)۔
وفی الفتاوى الهندية: ستر العورة شرط لصحة الصلاة إذا قدر عليه. كذا في محيط السرخسي العورة للرجل من تحت السرة حتى تجاوز ركبتيه فسرته ليست بعورة عند علمائنا الثلاثة وركبته عورة عند علمائنا جميعا هكذا في المحيط. (إلی قوله) فلا يجعل عفوا الربع وما فوقه كثير وما دون الربع قليل وهو الصحيح. هكذا في المحيط والأصح أن التقدير في العورة الغليظة والخفيفة بالربع. هكذا في الخلاصة. انكشاف ما دون الربع معفو إذا كان في عضو واحد وإن كان في عضوين أو أكثر وجمع وبلغ ربع أدنى عضو منها يمنع جواز الصلاة. كذا في شرح المجمع لابن الملك اھ(1/ 58)۔
وفي الشامية تحت: (قوله ما عدا ذلك) أفرد اسم الإشارة وإن تعدد المشار إليه بتأويل المذكور. [تتمة] أعضاء عورة الرجل ثمانية: الأول الذكر وما حوله. الثاني الأنثيان وما حولهما. الثالث الدبر وما حوله. الرابع والخامس الأليتان. السادس والسابع الفخذان مع الركبتين. الثامن ما بين السرة إلى العانة مع ما يحاذي ذلك من الجنبين والظهر والبطن اھ (1/ 409)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65307کی تصدیق کریں
0     1281
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تراویح میں قرآن دیکھ کر پڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مفسدات نماز 1
  • جس کپڑے پر شراب لگی ہو اس میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مفسدات نماز 3
  • قرآن کریم میں دیکھ کر تروایح پڑھانا

    یونیکوڈ   اسکین   مفسدات نماز 1
  • نماز کے بعد وضو میں شک ہو تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   مفسدات نماز 0
  • حضورﷺ سے کتنے رنگ کا عمامہ پہننا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • پتنگ بازی کا حکم - پتنگ مانجھے کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نیل پالش لگانے کے بعد نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کیا Nike کا مطلب محبت کا خدا ہے؟ نائک کی مصنوعات کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کون کون سی دعوتیں قرآن و حدیث سے ثابت ہیں؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • فرحت ہاشمی کا خواتین کے چھوٹے بال رکھنے کو جائز قرار دینا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • جمادی الاولیٰ میں رہائش تبدیل کرنا اور رات کے وقت جھاڑو،کنگھی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • مسبوق بھول کر امام کے ساتھ سلام پھیرلے پھر یاد آنے پر کھڑا ہو جانے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • دورانِ نماز ستر کا کھل جانا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نماز میں زبر، زیر کی غلطی سے نماز کے فاسد ہوجاتی ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • ناپاکی کی حالت میں نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • امام کا نماز سےباہر والا شخص کا لقمہ لینا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • دو سجدوں کی بجائے اگر ایک سجدہ کرے تو نماز کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نماز کے دوران چھینک آنے پر ’’الحمدللہ ‘‘کہنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • دورانِ نماز قرأت میں کوئی ایسی غلطی سرزد ہوجائے جس سے معنی بالکل بگڑ جائے تو نماز فاسد ہوجائے گی؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کثرت سے ریح (ہوا)خارج ہونے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نماز میں کجھلی ( خارش ) کرنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • حالتِ جنابت میں پڑھی گئیں نمازوں کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نفلی نماز میں قرآن کو ہاتھ میں پکڑ کر یا دیکھ کر پڑھنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کیا دورانِ نماز موبائل کی گھنٹی بند کرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نماز میں خروج ریح کی شکایت ہونے سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
Related Topics متعلقه موضوعات