مفسدات نماز

فرحت ہاشمی کا خواتین کے چھوٹے بال رکھنے کو جائز قرار دینا

فتوی نمبر :
58676
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / مفسدات نماز

فرحت ہاشمی کا خواتین کے چھوٹے بال رکھنے کو جائز قرار دینا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مذکورہ مسئلہ کے بارے میں کہ (۱) الہدیٰ انٹرنیشنل کی بانی محترمہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی کا کہنا ہے کہ عورت کیلئے بال کٹوانے میں کوئی ممانعت نہیں، امہات المؤمنین میں سے ایک کے بال کٹے ہوئے تھے، شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہے؟ کیا واقعی کسی ام المؤمنینؓ کے بال کٹے ہوئے تھے؟ اگر عورت کے لئے بال کاٹنا جائز نہیں تو دلیل سے آگاہ کریں۔
(۲) مزید ان کا کہنا ہے کہ قضائے عمری سنت سے ثابت نہیں، صرف توبہ کرلی جائے، قضاء نمازیں ادا کرنے کی ضرورت نہیں، مہربانی فرماکر ان سوالات کا جواب مع دلائل قرآن و حدیث سے دیکر امت کو گمراہ ہونے سے بچائیے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) اگر بالوں کی دو، دو نوکیں بن گئی ہوں، یا کوئی اور بیماری ہو یا سر میں جوئیں پڑ گئی ہوں اور بال صاف کئے بغیر اس تکلیف سے بچاؤ کی کوئی صورت نہ ہو تو اس قسم کی ضرورتوں کے تحت بقدرِ ضرورت بال کاٹنے بلکہ استرہ سے صاف کرنے کی بھی گنجائش ہے، مگر عام حالات میں بال اتنے کم کرنا کہ مردوں سے مشابہت ہونے لگے قطعاً ناجائز اور از روئے حدیث ملعون فعل ہے، جبکہ امہات المؤمنین والی حدیث معلول ہے، کہ حضراتِ محدثین نے کئی ایک علتیں بیان کی ہیں، اس لئے مذکور روایت سے ’’فیشن ایبل‘‘ عورتوں کیلئے راہ نکالنا محض خواہش پرستی ہے جس سے احتراز لازم ہے۔ ٭

(۲) درجِ ذیل روایتِ حدیث اور اس جیسی دیگر روایات سے فوت شدہ قضاء، نمازوں کا ذمہ میں اس وقت تک باقی رہنا ثابت ہورہا ہے جب تک انہیں قضاء نہ کرلیا جائے، لہٰذا بلاوجہ اور بلا دلیل اس قسم کا قول اختیار کرنا شرعاً درست نہیں، بلکہ امت محمدیہ میں اختلاف وانتشار پھیلانے کے مترادف ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔ ٭

مأخَذُ الفَتوی

٭ وفی الدُّر: وفیہ قطعت شعر رأسہا اثمت ولعنت زاد فی البزازیۃ وإن باذن الزوج لأنہ لا طاعۃ لمخلوق۔ الخ (ج٦، ص ٤٠٧)۔

٭ وفی المشکوٰۃ: عن انسؓ قال قال رسول اللہ ﷺ من نسی صلوٰۃ أو نام عنہا فکفارتھا ان یصلیھا اذا ذکرھا وفی روایۃ لا کفارۃ لھا إلا ذٰلک۔ (ص٦١) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58676کی تصدیق کریں
0     1307
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تراویح میں قرآن دیکھ کر پڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مفسدات نماز 1
  • جس کپڑے پر شراب لگی ہو اس میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مفسدات نماز 3
  • قرآن کریم میں دیکھ کر تروایح پڑھانا

    یونیکوڈ   اسکین   مفسدات نماز 1
  • نماز کے بعد وضو میں شک ہو تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   مفسدات نماز 0
  • حضورﷺ سے کتنے رنگ کا عمامہ پہننا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • پتنگ بازی کا حکم - پتنگ مانجھے کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نیل پالش لگانے کے بعد نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کیا Nike کا مطلب محبت کا خدا ہے؟ نائک کی مصنوعات کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کون کون سی دعوتیں قرآن و حدیث سے ثابت ہیں؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • فرحت ہاشمی کا خواتین کے چھوٹے بال رکھنے کو جائز قرار دینا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • جمادی الاولیٰ میں رہائش تبدیل کرنا اور رات کے وقت جھاڑو،کنگھی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • مسبوق بھول کر امام کے ساتھ سلام پھیرلے پھر یاد آنے پر کھڑا ہو جانے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • دورانِ نماز ستر کا کھل جانا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نماز میں زبر، زیر کی غلطی سے نماز کے فاسد ہوجاتی ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • ناپاکی کی حالت میں نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • امام کا نماز سےباہر والا شخص کا لقمہ لینا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • دو سجدوں کی بجائے اگر ایک سجدہ کرے تو نماز کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نماز کے دوران چھینک آنے پر ’’الحمدللہ ‘‘کہنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • دورانِ نماز قرأت میں کوئی ایسی غلطی سرزد ہوجائے جس سے معنی بالکل بگڑ جائے تو نماز فاسد ہوجائے گی؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کثرت سے ریح (ہوا)خارج ہونے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نماز میں کجھلی ( خارش ) کرنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • حالتِ جنابت میں پڑھی گئیں نمازوں کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نفلی نماز میں قرآن کو ہاتھ میں پکڑ کر یا دیکھ کر پڑھنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کیا دورانِ نماز موبائل کی گھنٹی بند کرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نماز میں خروج ریح کی شکایت ہونے سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
Related Topics متعلقه موضوعات