السلام علیکم ! حضرت میں نماز میں کھڑا ہوتا ہوں تو میرا وضو بھاری ہوجاتا ہے اور بعض دفعہ وضو ٹوٹ جاتا ہے ، نماز کے علاوہ مسئلہ نہیں ہوتا ، تو میرے لئے ایسی کوئی گنجائش ہے کہ میں نماز جاری رکھ سکوں یا دوبارہ وضو کرکے نماز پڑھوں؟ براہِ مہربانی اس مسئلہ کے بارے میں مجھ کو آگاہ کیا جائے۔اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین۔
سائل کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ سائل معذور کے حکم میں نہیں ، اس لئے سائل کو چاہیئے کہ جب تک وضو نہ ٹوٹے اپنی نماز جاری رکھے اور اگر کبھی نماز میں ہی وضو ٹوٹ جائے ، تو دوبارہ وضو کرکے نماز دہرائے۔
کما فی الفتاوی الھندیة : (و مما يتصل بذلك أحكام المعذور) شرط ثبوت العذر ابتداء أن يستوعب استمراره وقت الصلاة كاملا و هو الأظهر (الیٰ قوله)المستحاضة و من به سلس البول أو استطلاق البطن أو انفلات الريح أو رعاف دائم أو جرح لا يرقأ يتوضئون لوقت كل صلاة و يصلون بذلك الوضوء في الوقت ما شاءوا من الفرائض و النوافل ، هكذا في البحر الرائق اھ (1/40)۔
دورانِ نماز قرأت میں کوئی ایسی غلطی سرزد ہوجائے جس سے معنی بالکل بگڑ جائے تو نماز فاسد ہوجائے گی؟
یونیکوڈ مفسدات نماز 0