مفسدات نماز

نیل پالش لگانے کے بعد نماز پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
45773
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / مفسدات نماز

نیل پالش لگانے کے بعد نماز پڑھنے کا حکم

میں نے غسل کیا ، اس کے بعد نیل پالش لگائی ، اس کے بعد کیا میں نماز پڑھ سکتی ہوں ؟ جیسا کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ میں نیل پالش میں نماز نہیں پڑھ سکتی ، میر ا سوال یہ ہے کہ میں نے نیل پالش لگانے سے پہلے وضو کیا تھا ، تو کیا
میں وضوکرنے کے بعد نیل پالش لگانے کی وجہ سے نماز نہیں پڑھ سکتی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے اگر وضو یا غسل کرنے کے بعد نیل پالش لگائی ہو اور اس نیل پالش میں کوئی ناپاک چیز شامل نہ ہو ، تو ایسی صورت میں سائلہ کے لیے نیل پالش کے ساتھ نماز پڑھنا جائز اور درست ہو گا ، البتہ اگر نیل پالش کی تہہ جمتی ہو تو وضو ٹوٹنے کےبعد اگلی نماز کے لئے وضو کرنے سے قبل اسے اتار نا لازم ہو گا ، ورنہ وضو اور نماز درست نہ ہو گی۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تبارک و تعالیٰ : (يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَ أَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَافِقِ وَ امْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَ أَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ) [المائدة : 6 الآیة]
و فی رد المحتار: نعم ذكر الخلاف في شرح المنية في العجين و استظهر المنع ؛ لأن فيه الزوجة و صلابة تمنع نفوذ الماء (قوله : به يفتي) صرح به في الخلاصة و قال : لأن الماء شيء لطيف يصل تحته غالبا اهـ و يرد عليه ما قدمناه أنها و مفاده عدم الجواز إذا علم أنه لم يصل الماء تحته ، قال في الحلية و هو أثبت (قوله : إن صلبا بضم الصاد المهملة و سكون اللام و هو الشديد حلية أي إن كان ممضوغا مضغا متأكدا ، بحيث تداخلت أجزاؤه و صار له الزوجة و علاكة كالعجين شرح المنية ، (قوله : و هو الأصح صرح به في شرح المنية و قال لامتناع نفوذ الماء ، اهم (154/1).
و فى الھندية : و العجين في الظفر يمنع تمام الاغتسال و الوسخ و الدرن لا يمنع اھ (1/13)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 45773کی تصدیق کریں
0     1677
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تراویح میں قرآن دیکھ کر پڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مفسدات نماز 1
  • جس کپڑے پر شراب لگی ہو اس میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مفسدات نماز 3
  • قرآن کریم میں دیکھ کر تروایح پڑھانا

    یونیکوڈ   اسکین   مفسدات نماز 1
  • نماز کے بعد وضو میں شک ہو تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   مفسدات نماز 0
  • حضورﷺ سے کتنے رنگ کا عمامہ پہننا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • پتنگ بازی کا حکم - پتنگ مانجھے کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نیل پالش لگانے کے بعد نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کیا Nike کا مطلب محبت کا خدا ہے؟ نائک کی مصنوعات کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کون کون سی دعوتیں قرآن و حدیث سے ثابت ہیں؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • فرحت ہاشمی کا خواتین کے چھوٹے بال رکھنے کو جائز قرار دینا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • جمادی الاولیٰ میں رہائش تبدیل کرنا اور رات کے وقت جھاڑو،کنگھی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • مسبوق بھول کر امام کے ساتھ سلام پھیرلے پھر یاد آنے پر کھڑا ہو جانے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • دورانِ نماز ستر کا کھل جانا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نماز میں زبر، زیر کی غلطی سے نماز کے فاسد ہوجاتی ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • ناپاکی کی حالت میں نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • امام کا نماز سےباہر والا شخص کا لقمہ لینا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • دو سجدوں کی بجائے اگر ایک سجدہ کرے تو نماز کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نماز کے دوران چھینک آنے پر ’’الحمدللہ ‘‘کہنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • دورانِ نماز قرأت میں کوئی ایسی غلطی سرزد ہوجائے جس سے معنی بالکل بگڑ جائے تو نماز فاسد ہوجائے گی؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کثرت سے ریح (ہوا)خارج ہونے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نماز میں کجھلی ( خارش ) کرنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • حالتِ جنابت میں پڑھی گئیں نمازوں کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نفلی نماز میں قرآن کو ہاتھ میں پکڑ کر یا دیکھ کر پڑھنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کیا دورانِ نماز موبائل کی گھنٹی بند کرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نماز میں خروج ریح کی شکایت ہونے سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
Related Topics متعلقه موضوعات