محترم مفتی صاحب! عورتوں کے لیے نماز میں سجدہ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
عورت کے لیے سجدہ کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ، وہ اس طرح سجدہ کر لے کہ ،اس کا پیٹ دونوں رانوں اور بازو پہلوؤں سے ملے رہیں، اور پاؤں داہنے رخ پر زمین پر جمے ہوئے ہوں۔
ففی البحر الرائق: (قوله والمرأة تنخفض وتلزق بطنها بفخذيها) لأنه أستر لها فإنها عورة مستورة ويدل عليه ما رواه أبو داود في مراسيله ’’أنه - عليه الصلاة والسلام - مر على امرأتين تصليان فقال إذا سجدتما فضما بعض اللحم إلى الأرض فإن المرأة ليست في ذلك كالرجل‘‘ اھ۔ (۱/ ۳۲۱)واللہ اعلم