السلام علیکم مفتی صاحب! عینک کے ساتھ نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟ ابھی ہمارے ایک دوست کہہ رہے تھے کہ عینک کے ساتھ نماز نہیں ہوتی، کیا یہ بات درست ہے؟
عینک کے ساتھ نماز پڑھنے کی صورت میں اگر ناک اور پیشانی زمین پر ٹکتی ہو ، تو نماز بلاشبہ جائز اور درست ہے، اس سے نماز کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا ورنہ اس سے احتراز چاہیۓ۔
فی التاتارخانیة : و حاصله أن کل عمل هو مفید للمصلی فلا بأس أن یأتی به ، أصله ما روی أن النبی صلی اللہ علیه و سلم عرق فی صلاته لیلة فسلت العرق عن جبینه لأنه کان یؤذیه ، و کان مفیدا ، و فی زمن الصیف کان إذا قام من السجود نفض ثوبه یمنة و یسرة ، فأما ما لیس بمفید فیکره للمصلی أن یشتغل به اھ (۱/ ۵۶۱)۔