مفتی صاحب! مجھے یہ جاننا ہے کہ(۱) عورت کا دودھ اس کے کپڑوں پر لگ جائے تو یہ پاک ہے کہ ناپاک؟
(۲) نماز پڑھنے کے لیے غسل لازم ہے اگر دودھ جسم پر لگا ہو؟
(۳) اور عورت کا دودھ اگر اس کے شوہر کے منہ میں چلا جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
(۱،۲)عورت کا دودھ پاک ہوتا ہے،اس لئے اگر کسی وجہ سے وہ کپڑوں پر لگ جائے تو اس سے کپڑے اور جسم ناپاک نہیں ہوتا،کپڑے یا جسم دھوئے بغیر بھی نماز وغیرہ پڑھنا درست ہے۔
(۳)شوہر کا بیوی کے پستان کو منہ میں لینا جائز ہے،البتہ اس دوران اگر دودھ منہ میں آجائے تو اس کا پینا حرام ہے،اس لئے منہ میں آنے کی صورت میں اسے تھوکنا لازم ہے۔واللہ اعلم !