کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز کی حالت میں اگر موبائل فون بج جائے تو اس کو نماز ہی کی حالت میں بند کر سکتے ہیں یا نہیں؟ وضاحت فرمائیں۔
حتی الامکان کو شش کرنی چاہیے کہ نماز سے پہلے ہی موبائل فون بند کر دیا جائے، اگر کبھی بھولے سے بند کرنا رہ گیا ہو اور حالتِ نماز میں بج پڑے تو عملِ قلیل کے ساتھ اُسے بند کر دیا جائے، تا کہ دوسرے لوگوں کی نماز میں خلل واقع نہ ہو، اس کی گنجائش ہے۔
ففی البحر الرائق: و اتفقوا على أن الكثير مفسد و القليل لا لإمكان الاحتراز عن الكثير دون القليل فإن في الحي حركات من الطبع و ليست من الصلاة فلو اعتبر العمل مفسدا مطلقا لزم الحرج في إقامة صحتها و هو مدفوع بالنص اھ(2/ 12)۔
و فی حاشية ابن عابدين: إن عمل بواحدة كالتعميم و شد السراويل و ما عمل بواحدة قليل اھ(1/ 625)۔