احکام نماز

نماز میں بہت سی حلال چیز وں کے حرام ہوجانے کا مطلب

فتوی نمبر :
61382
| تاریخ :
2007-06-22
عبادات / نماز / احکام نماز

نماز میں بہت سی حلال چیز وں کے حرام ہوجانے کا مطلب

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز میں کون سی حلال چیز حرام ہو جاتی ہے؟ حالانکہ حلال حرام نہیں ہوسکتا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

دورانِ نماز کھانا، پینا، دنیا کی باتیں کرنا وغیرہ ،غرض نماز کے منافی کسی بھی امر کا انجام دینا شرعاً ناجائز اور حرام ہو جاتا ہے اور حرمت کا تعلق محض حالتِ نماز کے ساتھ خاص ہے، جیسا کہ روزہ میں ہوتا ہے نہ کہ حرمتِ دائمی اور خارجِ نماز بھی، لہٰذا بلاوجہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 61382کی تصدیق کریں
0     832
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات