مصارف زکوۃ و صدقات

غیر مستحق کا لاعلمی میں زکوۃ کی رقم لے کر استعمال میں لانے کا حکم

فتوی نمبر :
60925
| تاریخ :
2022-11-30
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

غیر مستحق کا لاعلمی میں زکوۃ کی رقم لے کر استعمال میں لانے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ! حضرات مفتیان کرام! اگر کوئی شخص تحری کے بعدظن غالب کی بناء پر غیر مستحق کو زکوٰۃ دے دے ،تو زکوٰۃ ادا ہوجاتی ہے ،لیکن سوال یہ ہے کہ اس غیر مستحق کو زکوٰۃ کی رقم لیتے وقت زکوٰۃ کا علم نہیں تھا، بلکہ اس نے یہ سمجھا کہ یہ ہدیہ کی رقم ہے اور اس نے ہدیہ سمجھ کر اس رقم پر قبضہ کر کے استعمال بھی کرلیا، تو اب اس غیر مستحق شخص کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ کیا وہ شخص استعمال شدہ زکوٰۃ کی رقم کو نکال کر معطی کو واپس کریگا ؟ یا واپس کرنا ضروری نہیں ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگر غیر مستحق کو زکوۃ کی رقم وغیرہ لیتے وقت علم نہ ہو اور وہ زکوۃ کی رقم وغیرہ استعمال کرلے، پھر بعدمیں زکوۃ کا علم ہو تو ایسی صورت میں مذکور رقم کی مقدار اصل مالک کو لوٹانا لازم ہے، البتہ اگر اصل مالک زکوۃ کے بجائے ہدیہ کی نیت کرلے، تو ایسی صورت میں وہ رقم ہد یہ شمار ہو گی، لہذا اس کیلئے استعمال کی گئی رقم حلال  اور جائز ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: ولا يسترد منه لوظهر انه عبد او حربي و في الهاشمى روايتان ولا يسترد فى الولد والغنى وهل يطيب له ؟ فيه خلاف، واذا لم يطب قيل يتصدق وقيل يرد على المعطى- اهـ (353/2)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 60925کی تصدیق کریں
0     618
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بھانجی کو زکوٰۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
Related Topics متعلقه موضوعات