گالوں پر خط بنانے کا کیا حکم ہے؟
گالوں پر اُگنے والے وہ بال جو جبڑے کی حد سے بڑھ کر ناک کے برابر اور آنکھوں کے نیچے کے حصہ پر اُگ جائیں اور اس سے چہر ہ بھدا معلوم ہوتا ہو ، تو محض گالوں کے اُبھار پر اُگنے والے ان زائد بالوں کو ختم کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
فی الدر المختار وحاشية ابن عابدين: ولا بأس بأخذ الحاجبين وشعر وجهه ما لم يشبه المخنث تتارخانية(6/ 407)۔