بدعات جنائز

انتقال کے بعد سات جمعوں تک قرآن خوانی وغیرہ دیگر امور

فتوی نمبر :
60586
| تاریخ :
2006-09-23
عبادات / جنائز / بدعات جنائز

انتقال کے بعد سات جمعوں تک قرآن خوانی وغیرہ دیگر امور

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جب کوئی شخص مر جائے، اس کے بعد ایک دائرہ بنا کر قرآن پھیرنا اور پیسے بانٹنا اور اس کے علاوہ سات جمعہ قرآن خوانی کروانا اور چالیسواں دینا ان تمام رسوم کا اسلام سے کوئی تعلق ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں مفصّل جواب تحریر فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور امور کا احادیثِ مبارکہ او رقرونِ ثلاثہ" مشہود لہا بالخیر" یعنی دورِ صحابہ و تابعین و تبع تابعین سے کوئی ثبوت نہیں، اس لیے یہ بدعت کے زمرے میں آتے ہیں، ان سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی مشكاة المصابيح: عن عائشة قالت: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: ’’من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه فهو رد‘‘۔ (1/ 51)۔
و فی مرقاة المفاتيح: و في رواية لمسلم: (من عمل عملا) أي من أتى بشيء من الطاعات أو بشيء من الأعمال الدنيوية و الأخروية سواء كان محدثا أو سابقا على الأمر ليس عليه أمرنا، أي: وكان من صفته أنه ليس عليه إذننا بل أتى به على حسب هواه فهو رد اه (1/ 222)۔
و فی مجموعة قواعدالفقه: ھی الامر المحدث الذی لم یکن علیه الصحابة و التابعیون و لم یکن مما اقتضاہ الدلیل الشرعی اه (ص204)۔
ففی مجموعة مسائل اللکھنوی: فکم من مباح یصیر بالا لتزام من غیر لزوم و التخصیص من غیر مخصص (الی قوله) مکروھاً کماصرح به علی القاری فی شرح المشکوة، و الحصفکی فی الدر المختار اه(ج3ص490)۔
و فی حاشية ابن عابدين: و في البزازية: و يكره اتخاذ الطعام في اليوم الأول و الثالث و بعد الأسبوع و نقل الطعام إلى القبر في المواسم، و اتخاذ الدعوة لقراءة القرآن و جمع الصلحاء و القراء للختم أو لقراءة سورة الأنعام أو الإخلاص. و الحاصل أن اتخاذ الطعام عند قراءة القرآن لأجل الأكل يكره. و فيها من كتاب الاستحسان: و إن اتخذطعاما للفقراء كان حسنا اهـ و أطال في ذلك في المعراج. و قال: و هذه الأفعال كلها للسمعة والرياء فيحترز عنها لأنهم لا يريدون بها وجه الله تعالى. اهـ. (2/ 240، 241)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60586کی تصدیق کریں
0     951
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مردے پر جنازہ کے بعد عوام میں مروجہ حیلہ اسقاط بلاشبہ بدعت ہے

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد اجتماعی دعا ۔ بدعت سے بچنا فرقہ واریت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 1
  • میت کے گھر کا کھانا تیجہ کرنا ہر جعمرات کو نیاز دینا

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • سوئم (تیجا) کا کھانا نہ کھانے پر اگر والد ناراض ہوں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد دائرہ لگاکر دورِ قرآن(حیلۂ اسقاط)

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازہ کے آگے قرآن لے کر چلنا و دیگر بدعات

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 2
  • پیر کی قبر پر جاکر چراغ جلانے کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • فوتگی کے بعد میت کے گھر والوں کے لیے اجتماعی کھانا بنانا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • زیارت قبور اور جنازہ کے بعد دعا سے متعلق

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے ساتھ قرآن شریف اور گندم لیجانے کی رسم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • تدفین سے قبل جنازے کے بعد اجتماعی دعا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • تعزیت کی شرعی حیثیت اور اس کی مدت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • تدفین کے بعد حیلۂ اسقاط کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد اجتماعی دعا کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • نمازِ جنازہ میں چار کی جگہ امام نے پانچویں تکبیر کہدی - میت پر دوبارہ نمازِجنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • مسنون تعزیت اور اس کی مدت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • گھر میں عورتوں کو جمع کرکے قرآن خوانی کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • اہلِ میت کے ہاں تعزیت اور قرآن خوانی و دعا کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • انتقال کے بعد سات جمعوں تک قرآن خوانی وغیرہ دیگر امور

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • مروجہ حیلہ اسقاط کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • شوہر کے علاوہ رشتہ دار کے لۓ تین دن سے زیادہ سوگ منانا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد ، صدقہ خیرات کے نام سے ، پیسے ، کجھور یا کوئی مٹھائی وغیرہ تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • عورتوں کا قبرستان میں جانے کا حکم اور قبر بنانے کا طریقہ

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازہ کے بعد ’’دورانِ قرآن‘‘ یعنی قرآن کا دائرہ میں پھرانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 3
Related Topics متعلقه موضوعات