بدعات جنائز

جنازہ کے بعد ’’دورانِ قرآن‘‘ یعنی قرآن کا دائرہ میں پھرانا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
59163
| تاریخ :
2000-07-08
عبادات / جنائز / بدعات جنائز

جنازہ کے بعد ’’دورانِ قرآن‘‘ یعنی قرآن کا دائرہ میں پھرانا کیسا ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (۱) ہمارے علاقہ میں جب کسی کا انتقال ہوجاتا ہے تو اس کی نمازِ جنازہ کے بعد سب لوگ جمع ہوکر ایک دائرہ لگالیتے ہیں ایک آدمی قرآن مجید کو لاتا ہے پھر سب لوگ ایک ایک کرکے اس پر ہاتھ لگاتے ہیں پھر اس قرآن مجید کو ایک آدمی کو حوالے کر دیتے ہیں، اب سوال یہ ہے کہ ابھی دو گروپ ہوگئے ہیں لوگوں کے، ایک گروپ والے کہتے ہیں کہ جنازے کے بعد دائرہ لگاکر قرآنِ مجید کو پھیرنا جائز ہے، دوسرے گروپ والے کہتے ہیں کہ ایسا کرنا بالکل جائز نہیں ہے یہ بدعت ہے جو لوگ کہتے ہیں کہ یہ جائز ہے وہ اپنے لئے یہ دلیل پکڑتے ہیں کہ حضرت عمرؓ کے زمانہ میں ایسا کیا گیا ہے اور فتاویٰ شامی میں بھی ایک روایت ہے کہ میت کے بعد دائرہ لگاکر قرآنِ مجید کو پھیرا گیا ہے اور کہتے ہیں کہ صحابہ کرامؓ کے دور میں آخری دس پارے پھیرے گئے ہیں اور دوسرے گروپ والے کہتے ہیں کہ کسی کتاب یا فتاویٰ میں قرآنِ مجید کےدورے کے بارے میں نہیں آیا ہے، ابھی آپ حضرات مہربانی فرماکر قرآن و حدیث کی روشنی میں واضح دلائل کے ساتھ ہمیں جوابات تحریر کریں تاکہ ہم دونوں موقعوں میں حق بات کا فیصلہ کرکے اس بدعت کو ختم کردیں اور آیا حضور ﷺ، خلفائے راشدین، تابعین یا تبع تابعین حضرات کے جنازوں کے بعد ایسا کوئی دائرہ لگاکر قرآن مجید کو پھیراگیا ہے یا نہیں؟
(۲) جنازہ کے بعد ہاتھ اُٹھاکر دعا جائز ہے یا کسی حدیث سے ثابت ہے یا نہیں؟ یعنی سب لوگ جمع ہوکر میت کیلئے دعا کریں؟ برائے مہربانی ان دونوں مسئلوں کو واضح دلائل کے ساتھ تحریر فرمادیں۔ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نمازِ جنازہ کے بعد ’’دورانِ قرآن‘‘ یعنی قرآن کا دائرہ میں پھرانا قرونِ ثلاثہ مشہود لہا بالخیر سے ثابت نہیں اور اس سلسلہ میں جو روایات پیش کی جاتی ہیں وہ روایۃً و درایۃً یعنی عقل و نقل دونوں کے خلاف ہونے کی بناء پر قابلِ استدلال نہیں چہ جائیکہ اس سے کوئی مسئلہ شرعیہ ثابت ہو لہٰذا مذکور طریقہ کو ثابت کرنے والے گروپ کو چاہئے کہ اپنے اس غلط رویہ سے مکمل احتراز کرے اور حق کے اتباع کو اپنا شعار بنائے۔
(۲) اسی طرح نمازِ جنازہ کے بعد اجتماعی طور پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا بھی قرونِ ثلاثہ مشہود لہا بالخیر سے ثابت نہیں لہٰذا یہ بھی بدعت ہے جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی المرقاۃ: لا یدعو للمیت بعد صلوٰۃ الجنازۃ لانہ یشبہ بالزیادۃ فی صلوٰۃ الجنازۃ۔ (ج:۴، ص:۶۴)
وفی البزازیہ: لا یقوم بالدعاء بعد صلوٰۃ الجنازۃ لانہ دعا مرۃ۔ (ج:۱، ص:۸۰)
وفی فتاویٰ سراجیہ: اذا فرغ من الصلوٰۃ لا یقوم بالدعاء۔ (ص۲۳) وﷲ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59163کی تصدیق کریں
3     1385
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مردے پر جنازہ کے بعد عوام میں مروجہ حیلہ اسقاط بلاشبہ بدعت ہے

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد اجتماعی دعا ۔ بدعت سے بچنا فرقہ واریت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 1
  • میت کے گھر کا کھانا تیجہ کرنا ہر جعمرات کو نیاز دینا

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • سوئم (تیجا) کا کھانا نہ کھانے پر اگر والد ناراض ہوں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد دائرہ لگاکر دورِ قرآن(حیلۂ اسقاط)

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازہ کے آگے قرآن لے کر چلنا و دیگر بدعات

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 2
  • پیر کی قبر پر جاکر چراغ جلانے کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • فوتگی کے بعد میت کے گھر والوں کے لیے اجتماعی کھانا بنانا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • زیارت قبور اور جنازہ کے بعد دعا سے متعلق

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے ساتھ قرآن شریف اور گندم لیجانے کی رسم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • تدفین سے قبل جنازے کے بعد اجتماعی دعا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • تعزیت کی شرعی حیثیت اور اس کی مدت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • تدفین کے بعد حیلۂ اسقاط کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد اجتماعی دعا کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • نمازِ جنازہ میں چار کی جگہ امام نے پانچویں تکبیر کہدی - میت پر دوبارہ نمازِجنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • مسنون تعزیت اور اس کی مدت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • گھر میں عورتوں کو جمع کرکے قرآن خوانی کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • اہلِ میت کے ہاں تعزیت اور قرآن خوانی و دعا کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • انتقال کے بعد سات جمعوں تک قرآن خوانی وغیرہ دیگر امور

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • مروجہ حیلہ اسقاط کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • شوہر کے علاوہ رشتہ دار کے لۓ تین دن سے زیادہ سوگ منانا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد ، صدقہ خیرات کے نام سے ، پیسے ، کجھور یا کوئی مٹھائی وغیرہ تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • عورتوں کا قبرستان میں جانے کا حکم اور قبر بنانے کا طریقہ

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازہ کے بعد ’’دورانِ قرآن‘‘ یعنی قرآن کا دائرہ میں پھرانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 3
Related Topics متعلقه موضوعات