بدعات جنائز

تعزیت کی شرعی حیثیت اور اس کی مدت

فتوی نمبر :
59092
| تاریخ :
1995-03-19
عبادات / جنائز / بدعات جنائز

تعزیت کی شرعی حیثیت اور اس کی مدت

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جب فوتگی ہوجائے اور لوگ میت کے ورثاء کے پاس تعزیت کیلئے جاتے ہیں، تو یہ تعزیت کیلئے جانا شریعت میں کیا حکم رکھتا ہے؟ اور کتنے دن تک تعزیت قرآن و سنت سے ثابت ہے؟ مزید یہ کہ مندوبین کے پاس تعزیت کے وقت ہاتھ اُٹھا کر دعاء مانگنا ثابت ہے یا نہیں؟ قرآن و سنت کی روشنی میں جواب سے مستفید فرمائیں۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی مصیبت زدہ کی تعزیت کیلئے جانا جائز اور مستحب ہے، احادیثِ مبارکہ میں اس کے بڑے فضائل بیان کئے گئے ہیں، بشرطیکہ وہاں کسی خلافِ شرع امر کا ارتکاب لازم نہ آئے، پھر تعزیت صرف تین دن تک جائز ہے اس کے بعد مکروہ ہے الّا یہ کہ کوئی اس وقت غائب ہو بعد میں حاضر ہوا ہو تو اس کے لئے تین دن کے بعد بھی جائز ہے اور تعزیت میں ’’أعظم اﷲ أجرک، وأحسن عزائک، وغفر لمیتک‘‘ وغیرہ جیسے کلمات سے تعزیت کرنا بھی جائز ہے اور اگر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنے کو ضروری یا واجب نہ سمجھا جاتا ہو ،فقط دعا کے آداب کے طور پر ہاتھ اُٹھالئے جائیں تو اس کی بھی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی رد المحتار: وتستحب التعزیۃ للرجال والنساء اللاتی لا یفتن، لقولہ علیہ الصلاۃ والسلام من عزی أخاہ بمصیبۃ کساہ اﷲ من حُلل الکرامۃ یوم القیامۃ رواہ ابن ماجۃ۔ (ج۲، ص۲۴۰)
وفی الھندیۃ: ووقتہا من حین یموت إلٰی ثلاثۃ أیام ویکرہ بعدہا إلا أن یکون المعزی أو المعزی الیہ غائبا فلا بأس بہا۔ (ج۱، ص۱۶۷)۔
وفی عمدۃ القاری للعینی: فی قصۃ أبی عامر قال یا ابن أخی أقرأ النبی السلام و قل لہ استغفرلی واستخلفنی أبو عامر علی الناس فمکث یسیرا ثم مات فرجعت فدخلت علی النبی علیہ السلام فی بیتہ علی سریر مرمل وعلیہ فراش قد أثّر رمال السریر بظہرہ وجنبیہ فأخبرتہ بخبرنا وخبر أبی عامر وقال قل لہ استغفرلی فدعا بماء فتوضأ ثم رفع یدیہ فقال اللّٰہم اغفر لعبید أبی عامر ورأیت بیاض إبطیہ۔ الخ (ج۱۷، ص۲۰۱)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59092کی تصدیق کریں
0     1777
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مردے پر جنازہ کے بعد عوام میں مروجہ حیلہ اسقاط بلاشبہ بدعت ہے

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد اجتماعی دعا ۔ بدعت سے بچنا فرقہ واریت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 1
  • میت کے گھر کا کھانا تیجہ کرنا ہر جعمرات کو نیاز دینا

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • سوئم (تیجا) کا کھانا نہ کھانے پر اگر والد ناراض ہوں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد دائرہ لگاکر دورِ قرآن(حیلۂ اسقاط)

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازہ کے آگے قرآن لے کر چلنا و دیگر بدعات

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 2
  • پیر کی قبر پر جاکر چراغ جلانے کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • فوتگی کے بعد میت کے گھر والوں کے لیے اجتماعی کھانا بنانا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • زیارت قبور اور جنازہ کے بعد دعا سے متعلق

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے ساتھ قرآن شریف اور گندم لیجانے کی رسم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • تدفین سے قبل جنازے کے بعد اجتماعی دعا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • تعزیت کی شرعی حیثیت اور اس کی مدت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • تدفین کے بعد حیلۂ اسقاط کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد اجتماعی دعا کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • نمازِ جنازہ میں چار کی جگہ امام نے پانچویں تکبیر کہدی - میت پر دوبارہ نمازِجنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • مسنون تعزیت اور اس کی مدت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • گھر میں عورتوں کو جمع کرکے قرآن خوانی کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • اہلِ میت کے ہاں تعزیت اور قرآن خوانی و دعا کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • انتقال کے بعد سات جمعوں تک قرآن خوانی وغیرہ دیگر امور

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • مروجہ حیلہ اسقاط کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • شوہر کے علاوہ رشتہ دار کے لۓ تین دن سے زیادہ سوگ منانا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد ، صدقہ خیرات کے نام سے ، پیسے ، کجھور یا کوئی مٹھائی وغیرہ تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • عورتوں کا قبرستان میں جانے کا حکم اور قبر بنانے کا طریقہ

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازہ کے بعد ’’دورانِ قرآن‘‘ یعنی قرآن کا دائرہ میں پھرانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 3
Related Topics متعلقه موضوعات