بدعات جنائز

مسنون تعزیت اور اس کی مدت

فتوی نمبر :
60296
| تاریخ :
2002-06-06
عبادات / جنائز / بدعات جنائز

مسنون تعزیت اور اس کی مدت

مفتی صاحب! مجھے یہ جاننا ہے کہ تعزیت کب تک اور کیسے کی جائے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی کے مرنےپر اس کے اہل وعیال کے پاس جا کر تعزیت کرنا مسنون اور احادیثِ مبارکہ میں اس کے بہت زیادہ فضائل وارد ہوئے ہیں ، اور اس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ اہلِ میت کے سامنے ایسی باتیں کہی جائیں ، جن سے ان کے دل کو تسلّی ہو اور ان کا بوجھ ہلکا ہوجائے ،اور شریعتِ مطہرہ نے تعزیت کی مدت تین دن مقرر کی ہے ،البتہ اگر کوئی مسافر ہو یا تین یوم کے بعد معلوم ہو تو وہ اس مدت کے بعد بھی تعزیت کرسکتاہے ، تاہم بغیر کسی عذر کے تین دن کے بعد تعزیت کرنا یا اہلِ میت کا تین دن کے بعد تعزیت کیلیے بیٹھ جانا یا مسجد میں اہتمام کے ساتھ اجتماعی ختم کیلیے لوگوں کا جمع ہونا اور کھانے کا انتظام کرنا ،یہ سب امور بے اصل اور خلافِ شرع ہیں،جن سے احترازلازم ہے ، مقامی علماءِ کرام کی ذمّہ داری بنتی ہے کہ ایسے غیر شرعی مراسم میں لوگوں کا ساتھ دینے کے بجائے وہ جمعہ کی تقریروں میں لوگوں کو اس قسم کے مسائل کے بارے میں آگاہ کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : لا بأس بنقله قبل دفنه و بالإعلام بموته (الي قوله) و بتعزية أهله و ترغيبهم في الصبر و بالجلوس لها في غير مسجد ثلاثة أيام ، و أولها أفضل . و تكره بعدها إلا لغائب . و تكره التعزية ثانيا ، و عند القبر ، و عند باب الدار ؛ و يقول عظم الله أجرك، و أحسن عزاءك اھ
و فی رد المحتار : في شرح المنية : و تستحب التعزية للرجال و النساء اللاتي لا يفتن ، لقوله – عليه الصلاة والسلام -,,من عزى أخاه بمصيبة كساه الله من حلل الكرامة يوم القيامة,, رواه ابن ماجه و قوله – عليه الصلاة و السلام - «من عزى مصابا فله مثل أجره» رواه الترمذي و ابن ماجه . و التعزية أن يقول : أعظم الله أجرك ، و أحسن عزاءك ، و غفر لميتك . اھ(2/ 241)۔
و قال أيضا : و يكره اتخاذ الضيافة من الطعام من أهل الميت لأنه شرع في السرور لا في الشرور ، و هي بدعة مستقبحة اھ(2/ 240)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60296کی تصدیق کریں
0     1363
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مردے پر جنازہ کے بعد عوام میں مروجہ حیلہ اسقاط بلاشبہ بدعت ہے

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد اجتماعی دعا ۔ بدعت سے بچنا فرقہ واریت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 1
  • میت کے گھر کا کھانا تیجہ کرنا ہر جعمرات کو نیاز دینا

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • سوئم (تیجا) کا کھانا نہ کھانے پر اگر والد ناراض ہوں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد دائرہ لگاکر دورِ قرآن(حیلۂ اسقاط)

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازہ کے آگے قرآن لے کر چلنا و دیگر بدعات

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 2
  • پیر کی قبر پر جاکر چراغ جلانے کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • فوتگی کے بعد میت کے گھر والوں کے لیے اجتماعی کھانا بنانا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • زیارت قبور اور جنازہ کے بعد دعا سے متعلق

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے ساتھ قرآن شریف اور گندم لیجانے کی رسم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • تدفین سے قبل جنازے کے بعد اجتماعی دعا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • تعزیت کی شرعی حیثیت اور اس کی مدت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • تدفین کے بعد حیلۂ اسقاط کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد اجتماعی دعا کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • نمازِ جنازہ میں چار کی جگہ امام نے پانچویں تکبیر کہدی - میت پر دوبارہ نمازِجنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • مسنون تعزیت اور اس کی مدت

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • گھر میں عورتوں کو جمع کرکے قرآن خوانی کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • اہلِ میت کے ہاں تعزیت اور قرآن خوانی و دعا کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • انتقال کے بعد سات جمعوں تک قرآن خوانی وغیرہ دیگر امور

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • مروجہ حیلہ اسقاط کا حکم

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • شوہر کے علاوہ رشتہ دار کے لۓ تین دن سے زیادہ سوگ منانا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازے کے بعد ، صدقہ خیرات کے نام سے ، پیسے ، کجھور یا کوئی مٹھائی وغیرہ تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 1
  • عورتوں کا قبرستان میں جانے کا حکم اور قبر بنانے کا طریقہ

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 0
  • جنازہ کے بعد ’’دورانِ قرآن‘‘ یعنی قرآن کا دائرہ میں پھرانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   بدعات جنائز 3
Related Topics متعلقه موضوعات