احکام نماز

پاکستان کے سمتِ قبلہ کا انڈکس نمبر

فتوی نمبر :
60436
| تاریخ :
2009-10-10
عبادات / نماز / احکام نماز

پاکستان کے سمتِ قبلہ کا انڈکس نمبر

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ پاکستان کا سمتِ قبلہ کتنے انڈکس کے درمیان واقع ہے ؟ آیا دس سے لے کر تیرہ کے درمیان والا قول درست ہے یا نہیں؟ مہربانی فرماکر جلد جواب عنایت فرمائیں۔ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

پاکستان میں ’’قبلہ نما‘‘ کے ذریعے قبلہ معلوم کرنے کیلئے تمام شہروں کے انڈکس نمبر مختلف ہیں جن میں سے کراچی کا دس (۱۰)اور چترال کا انڈکس نمبر بارہ (۱۲) ہے اور باقی شہروں کا اس کے درمیان درمیان ہے ، جیسا کہ لاہور کا گیارہ (۱۱) ہے وغیرہ وغیرہ۔ (ماخوذ از ضمیمہ فہم الفلکیات) واﷲ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60436کی تصدیق کریں
0     918
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات