احکام نماز

ناخن پر آئل پینٹ کا رنگ لگا ہوا ہونے کی صورت میں جو نمازیں پڑھ لی ہوں اس کا حکم

فتوی نمبر :
60242
| تاریخ :
1998-02-01
عبادات / نماز / احکام نماز

ناخن پر آئل پینٹ کا رنگ لگا ہوا ہونے کی صورت میں جو نمازیں پڑھ لی ہوں اس کا حکم

مؤدبانہ عرض ہے کہ چند یوم قبل بندہ پینٹ روغن کے ساتھ رنگ کا کام کررہا تھا ، فارغ ہونے کے بعد ہاتھوں کو مٹی کے تیل وغیرہ سے حتی الامکان اچھی طرح دھویا مگر ایک ناخن پر رنگ کا داغ رہ گیا جو نظر کمزور ہونے کی بنا پر نظر نہ آیا ، چار یوم بعد جب ناخن کاٹ رہا تھا تو پتہ چلا کہ یہاں رنگ لگا ہوا ہے اب اس رنگ کے ہوتے ہوئے چار دن جو میں نے نمازیں پڑھیں ، اس کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اس رنگ سے مراد اگر رنگ کی تہہ ہے تو چونکہ پانی اس کے نیچے نہیں پہنچ سکتا اس لئے اس صورت میں سائل پر لازم ہے کہ وہ گزشتہ چار یوم کی نمازوں کی قضاء کرے ، اور اگر اس رنگ سے مراد جمی ہوئی تہہ نہیں بلکہ فقط رنگ کا اثر مراد ہے تو اس صورت میں سائل کی چار یوم کی نماز ادا ہوچکی ہے دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

قال فی شرح التنویر : (و) لا یمنع (ما علٰی ظفر صباغ و) لا (طعام بین أسنانہ) أو سنہ المجوف بہ یفتی و قیل ان صلبًا منع و ہو الاصح و فی الشامیۃ قولہ وھو الاصح صرح بہ فی شرح المنیۃ وقال لامتناع نفوذ الماء مع عدم الضرورۃ و الحرج۔ اھـ (رد المحتار، ج۱، ص۱۴۳)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60242کی تصدیق کریں
0     1471
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات