احکام نماز

کیا قصداً اُلٹے کپڑے پہننے اور نماز سے قبل پائنچے اوپر کرنے سے نماز نہیں ہوتی؟

فتوی نمبر :
59820
| تاریخ :
2006-04-25
عبادات / نماز / احکام نماز

کیا قصداً اُلٹے کپڑے پہننے اور نماز سے قبل پائنچے اوپر کرنے سے نماز نہیں ہوتی؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک خطیب صاحب نے خطابت کرتے ہوئے فرمایا کہ اُلٹے کپڑے میں نماز نہیں ہوتی اور جس کی شلوار ٹخنوں سے نیچے ہو اور اس نے پائنچے ٹخنوں سے اُوپر کر کے نماز شروع کی ہو تو اس کی نماز نہیں ہوگی ، شرعاً یہ مسئلہ کہاں تک درست ہے؟ کیا بالکل نماز نہیں ہوتی اس حالت میں یا کراہت کے ساتھ ہو جاتی ہے؟ اور خطیب صاحب کا اس قسم کے مسائل بیان کرنا کہ نماز ہوتی نہیں، کہاں تک درست ہے؟ براہِ کرم قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قصداً اُلٹے کپڑے پہن کر نماز پڑھنا مکروہ ہے اور نماز سے قبل پائنچے اُوپر کرنا بلاشبہ جائز ہے، اس لۓ مذکور خطیب صاحب نے اگر واقعۃً یہ بات کی ہے تو ان کا یہ عمل مسائلِ شرعیہ سے ناواقفیت پر مبنی ہے، اُن پر لازم ہے کہ بِلاتحقیق اس قسم کے مسائل بیان کرنے سے احتراز کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی حاشية ابن عابدين: (قوله وصلاته في ثياب بذلة) الخدمة والابتذال، وعطف المهنة عليها عطف تفسير؛ وهي بفتح الميم وكسرها مع سكون الهاء، وأنكر الأصمعي الكسر حلية. قال في البحر، وفسرها في شرح الوقاية بما يلبسه في بيته ولا يذهب به إلى الأكابر والظاهر أن الكراهة تنزيهية. اهـ. (1/ 641)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59820کی تصدیق کریں
0     836
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات