احکام نماز

مسافر،مقیم کی اقتداء میں چار رکعت والی نماز شروع کر کے عذر کی وجہ سے توڑ دے تو قضاء کا حکم

فتوی نمبر :
59748
| تاریخ :
2006-03-25
عبادات / نماز / احکام نماز

مسافر،مقیم کی اقتداء میں چار رکعت والی نماز شروع کر کے عذر کی وجہ سے توڑ دے تو قضاء کا حکم

بخدمت جناب مفتی صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسافر نے مقیم کی اقتداء میں چار رکعت والی نماز پڑھنی شروع کی، مگر کسی عذر کی وجہ سے نماز پوری نہ کر سکا اور درمیان میں ہی توڑ دی تو اس پر چار رکعت کی قضاء لازم ہو گی یا دو رکعت کی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مسافر نے اگر کسی عذر کی وجہ سے نماز توڑ دی تو صرف دو رکعت کی قضاء پڑھے گا، اس لۓ کہ چار رکعتیں مقیم امام کی اتباع کی وجہ سے لازم ہوئی تھیں ،جب اس کی اتباع نہ رہی تو چار رکعت والا حکم بھی نہیں رہا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: وإن اقتدى مسافر بمقيم أتم أربعا وإن أفسده يصلي ركعتين بخلاف ما لو اقتدى به بنية النفل ثم أفسد حيث يلزم الأربع، كذا في التبيين اھ (1/ 142)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59748کی تصدیق کریں
0     564
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات