کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ پاکستان کا سمتِ قبلہ کتنے انڈیکس کے درمیان واقع ہے؟ آیا دس سے لیکر تیرہ کے درمیان والا قول درست ہے یا نہیں؟ مہربانی فرما کر جواب عنایت فرمائیں۔
پاکستان میں ’’قبلہ نمُا‘‘ کے ذریعے قبلہ معلوم کرنے کے لۓ تمام شہروں کے انڈیکس مختلف ہیں، جن میں سے کراچی کا دس اور چترال کا انڈیکس نمبر بارہ ہے اور باقی شہروں کا اس کے درمیان درمیان ہے، جیسا کہ لاہور کا گیارہ ہے وغیرہ وغیرہ (ماخوذ از ضمیمہ فہم الفلکیات) ۔