احکام نماز

تکبیر اتِ تشریق کا پڑھنا کن لوگوں پر واجب ہے؟

فتوی نمبر :
59637
| تاریخ :
2005-04-17
عبادات / نماز / احکام نماز

تکبیر اتِ تشریق کا پڑھنا کن لوگوں پر واجب ہے؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تکیبرِ تشریق پڑھنا صرف ان لوگوں پر واجب ہے جس نے قربانی کرنی ہے یا سب لوگوں پر؟ اسی طرح عورتوں پر بھی تکبیرِ تشریق کا پڑھنا واجب ہے؟ براہِ کرم تفصیل سے جواب دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نویں ذی الحجہ کی نمازِ فجر سے تیرھویں کی نمازِ عصر یعنی تئیس نمازوں میں سے ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ تکبیرِ تشریق کا پڑھنا مرد اور عورت سب پر واجب ہے، چاہے ان پر قربانی واجب ہو یا نہ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار: (ويجب تكبير التشريق) في الأصح للأمر به (مرة) وإن زاد عليها يكون فضلا (عقب كل فرض) (إلی قوله) (من فجر عرفة) (إلی قوله) (وقالا بوجوبه فور كل فرض مطلقا) ولو منفردا أو مسافرا أو امرأة لأنه تبع للمكتوبة (إلى) عصر اليوم الخامس (آخر أيام التشريق وعليه الاعتماد) والعمل والفتوى في عامة الأمصار وكافة الأعصار. (2/ 177 ،180)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59637کی تصدیق کریں
0     721
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات