احکام نماز

تارکِ سنت شخص کی اقتداء میں نماز کا حکم جبکہ متبعِ سنت امام موجود ہو

فتوی نمبر :
59498
| تاریخ :
2002-05-06
عبادات / نماز / احکام نماز

تارکِ سنت شخص کی اقتداء میں نماز کا حکم جبکہ متبعِ سنت امام موجود ہو

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی شخص کی مونچھیں خلافِ سنت کافی بڑی ہوں تو ایسے شخص کی اقتداء میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے جبکہ دوسرے ائمہ پابندِ شرع موجود ہوں؟ برائے مہربانی قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماکر مشکور فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور شخص کی مونچھیں اگر واقعۃً حدِ شرعی سے متجاوز اورخلافِ سنت طرز پر بڑھی ہوئی ہوں اور وہ اس مقدار کے باقی رکھنے میں بھی بضد ہو تو ایسے امام کی اقتداء میں نماز پڑھنا مکروہ ہے اور اسے اپنے اختیار سے امام بنانا بھی قطعاً مناسب نہیں، اس لئے اسے چاہیئے کہ اپنی مونچھیں سنت طریقہ کے مطابق کرلے تاکہ اس کی اقتداء میں نماز بلا کراہت درست اداہوسکے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59498کی تصدیق کریں
0     493
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات