احکام نماز

زخم سے مسلسل خون جاری رہنے کی صورت میں نماز کا حکم

فتوی نمبر :
59435
| تاریخ :
2005-06-07
عبادات / نماز / احکام نماز

زخم سے مسلسل خون جاری رہنے کی صورت میں نماز کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد زخم سے خون نکلنا شروع ہو جائے اور بند نہ ہو تو کیا حکم ہے؟ اگر فوت ہونے کا خطرہ ہو تو اسی حال میں وضو کر کے نماز ادا کر لینی چاہیۓ یا انتظار کر کے قضاء کرنی چاہیۓ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایسی صورت میں نماز کے اخیر وقت کا نتظار کرنا چاہیۓ، اب اگر یہ خون نکلنا بند نہ ہو اور وقت فوت ہونے کا اندیشہ غالب ہو جائے تو اخیر وقت میں اس عذر کی موجودگی میں وضو کر کے نماز پڑھ لی جائے، تاکہ نماز اپنے وقت پر ادا ہو جائے ، اب اگر دوسرے وقت یہ خون نکلنا بند ہو جائے تو اس نماز کا اعادہ کر لیا جائے، ورنہ عذر متحقق ہونے کی وجہ سے اس کی پڑھی ہوئی نماز بھی شرعاً درست کہلائے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

فی حاشية ابن عابدين: ولو عرض بعد دخول وقت فرض انتظر إلى آخره، فإن لم ينقطع يتوضأ ويصلي ثم إن انقطع في أثناء الوقت الثاني يعيد تلك الصلاة. وإن استوعب الوقت الثاني لا يعيد لثبوت العذر حينئذ من وقت العروض. اهـ.(1/ 305)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59435کی تصدیق کریں
0     1305
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات