کیا فرماتے ہیں علماء ِکرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کون کون سے بال مرد کےلیے کٹوانا جائز ہے ؟ میرے دوستوں کا کہنا ہے کہ بغل کے بال، عضو تناسل کے بال اور مقعد کے بال صاف کرنے چاہئیں؟
بغل اور زیرِ ناف بالوں کو ہفتہ میں ایک مرتبہ صاف کرنا مستحب، جبکہ پندرہ دن میں ایک مرتبہ جائز اور چالیس دن سے زائد عرصہ چھوڑے رکھنا ناجائز ہے۔
اور زیرناف بالوں کی حدود یہ ہیں کہ اکڑوں بیٹھنے کی حالت میں زیرِ ناف جو پہلا بل پڑتا ہے اس سے لے کر دونوں شرمگاہوں، ان کے ارد گرد اور رانوں کےوہ بال جن کی تلویث کا خطرہ ہو، ان سب کا ختم کرنا ضروری ہے۔
ففی حاشية ابن عابدين: (و) يستحب (حلق عانته وتنظيف بدنه بالاغتسال في كل أسبوع مرة) والأفضل يوم الجمعة في كل خمسة عشرة وكره تركه وراء الأربعين اھ(6/ 406)
وفی البحر: والمراد بالعانة الشعر فوق ذکر الرجل وحوالیه إلی السرة اھ (۱/۴۷) واللہ أعلم بالصواب!