اوقات نماز

زوال شرعی اور زوال عرفی کی پہچان اور اس دوران نماز اور سجدہ کرنےکا حکم

فتوی نمبر :
59239
| تاریخ :
2000-02-20
عبادات / نماز / اوقات نماز

زوال شرعی اور زوال عرفی کی پہچان اور اس دوران نماز اور سجدہ کرنےکا حکم

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ (۱) سورج طلوع اور غروب کے وقت سے زوال کا وقت کس طرح نکالتے ہیں ایک مثال بھی دیں؟
(۲) زوال کے وقت سے کتنے منٹ قبل اور کتنے منٹ بعد تک نماز اور سجدہ منع ہے؟
(۳) بعض نقشوں میں سحری یا صبح صادق اور غروب کا درمیانی وقت ضحویٰ کبریٰ کے نام سے دیا گیا ہے جو تقریباً زوال سے 40 منٹ یا 45 منٹ پہلے کا ہوتا ہے، کیا اس وقت میں نماز اور سجدہ منع ہے یا صرف زوال سے چار پانچ منٹ قبل اور بعد تک؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ نصف النہار (یعنی زوال) دو قسم پر ہے ،ایک زوال شرعی، دوسرا زوال عرفی اور ان دونوں کی پہچان کا آسان اور تقریبی طریقہ یہ ہے کہ زوال شرعی صبح صادق سے غروبِ آفتاب تک ہر روز جتنا وقت ہو اس کے نصفِ اول کے ختم پر شروع ہوتا ہے اور اس کو "ضحوہ کبریٰ"بھی کہتے ہیں،
جبکہ ط زوال عرفی طلوع آفتاب سے غروب تک ہر روز جتنا وقت ہو اس کے نصف اول کے ختم پر شروع ہوتا ہے اور عام نقشوں میں اسی کو زوال کہتے ہیں، نماز کے مکروہ ہونے کا تعلق اسی زوال عرفی کے ساتھ ہے۔
لہٰذا اس زوال سے پانچ منٹ قبل اور پانچ منٹ بعد تک نماز پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے۔ وﷲ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59239کی تصدیق کریں
0     3085
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اوابین کی نماز کے بارے میں بتائیں ، کونسی نماز ہے ؟ کتنی رکعات ہیں ؟ اور کس وقت پڑھی جاتی ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اوقات نماز 0
  • فجر کی چھوٹی ہوئی سنتیں کب پڑھے ؟ اور کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اوقات نماز 0
  • تہجد کا وقت کب سے کب تک ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اوقات نماز 2
  • اوقات نماز میں ڈیجیٹل گھڑی پر اعتمادکرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   اوقات نماز 0
  • عصر کی نماز مثل اول میں پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اوقات نماز 1
  • اشراق اور چاشت کی نماز کا وقت

    یونیکوڈ   اوقات نماز 2
  • ظہر کی نماز کا وقت اور ظہر کے بعد صلوٰۃ حاجت پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • نماز مغرب اذان کے فوری بعد ادا کرنی چاہئیے یا وقفہ کے ساتھ؟

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • سایہ دو مثل ہونے سے پہلے نمازِ عصر پڑھنا

    یونیکوڈ   اوقات نماز 1
  • نماز کے مکروہ و ممنوع اوقات-نمازِ اشراق و چاشت و اوابین کا بیان

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • اشراق کا وقت کب شروع ہوتا ہے اور کب ختم ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   اوقات نماز 2
  • اشراق اور چاشت نمازوں کے ابتدائی اور انتہائی اوقات

    یونیکوڈ   اوقات نماز 1
  • چاشت کی نماز کا وقت کب شروع ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • کسی بھی اسلامک کلینڈر کو مدِنظر رکھ کر نماز پڑھنا اور روزہ افطار کرنا

    یونیکوڈ   اوقات نماز 2
  • فجر اور اشراق کا وقت جرمنی کے فجر و اشراق کا وقت- العصر گھڑی کے اوقات نماز کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • فجر کی اذان کے بعد ،سنتوں سے قبل نفل نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   اوقات نماز 1
  • وقتیہ نماز میں اگر قضاء کی نیت کرے تو نماز ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اوقات نماز 1
  • تہجد کی نماز پوری رات جاگ کر کسی بھی وقت پڑھ لیں تو کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • اگر عصر کی نماز کے دوران مغرب کی اذان شروع ہوگئی، تو اُسے نماز توڑنا چاہیے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • مجبوری کی حالت میں عصر مثلِ اول میں پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • فجر اور عصر کی اذان کےبعد قضاءنماز یں پڑھنےکاحکم

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • ظہر کی چار سنتیں رہ جانے کی صورت میں فرضوں کے بعد ، پہلے چار پڑھے یا دو

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • فجر اور عصر کی نماز کے بعد سنن و نوافل پڑھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • تہجد کا ابتدائی و انتہائی اور اس کا مستحب و افضل وقت

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • سحر و افطار اور چاشت و اشراق کا صحیح وقت

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
Related Topics متعلقه موضوعات