السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ عصر کی اذان کے بعد سنتوں سے پہلے کیا ظہر یا کوئی کوئی قضاء نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اور اسی طرح فجر کی سنت سے پہلے پڑھ سکتے ہیں ؟ شکریہ!
تین اوقات ( طلوع و غروب شمس اور زوال) کے علاوہ بقیہ تمام اوقات میں قضاء نماز پڑھی جاسکتی ہے۔
ففی الدر المختار: وجميع أوقات العمر وقت للقضاء الا الثلاثة المنهية اھ (۲/ ۴۳۹)