السلام علیکم
1۔ نماز چاشت کا اخری وقت کیا ہے ؟
2۔ اگر اشراق کا وقت نکل جائے تو چاشت نماز کے ساتھ اشراق بھی پڑھ سکتے ہیں؟
3۔ اگر پڑھ سکتے ہیں تو پہلے کون سی نماز پڑھیں گے چاشت یا اشراق ؟
سورج طلوع ہونے کے دس پندرہ منٹ بعد اشراق کا وقت شروع ہوجاتاہے ، اور زوال سے کچھ دیر قبل تک جاری رہتاہے ، اور چاشت کی نماز کا بھی یہ وقت ہے ، تاہم اشراق کی نماز اول وقت میں پڑھنا افضل ہے ، جبکہ چاشت کی نماز سورج خوب روشن ہونے(طلوعِ آفتاب سے لیکر زوال کے وقت تک کا ایک چوتھائی وقت گزرنے) کے بعد پڑھنا افضل ہے۔
کما فی إعلاء السنن : قال العلامة سراج أحمد في شرح الترمذي لہ : إن المتعارف في أول النہار صلاتان الأولی بعد طلوع الشمس و ارتفاعہا قدر رمحٍ أو رمحین․ و الثانیة عند ارتفاع الشمس قدر رمح النہار إلی ما قبل الزوال و یقال لہا صلاة الضحی و اسم الضحی في کثیر من الأحادیث شامل لکلیہما ، و قد ورد في بعضہا الإشراق أیضًا․ (۷/۳۰)۔
و فی الدر المختار : (و) ندب (أربع فصاعداً في الضحى) على الصحيح من بعد الطلوع إلى الزوال ، و وقتها المختار بعد ربع النهار اھ (2/ 22)۔