اوقات نماز

سحر و افطار اور چاشت و اشراق کا صحیح وقت

فتوی نمبر :
22669
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / اوقات نماز

سحر و افطار اور چاشت و اشراق کا صحیح وقت

السلام علیکم! مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ یہاں لندن میں الگ الگ ایریا کی مساجد میں اوقاتِ نماز ، سحرو افطار مختلف ہوتے ہیں، ہم جس مسجد کو فالو کرتے ہیں، وہ ہمارے ایریا میں نہیں ہے، تھوڑا دور ہے، (۱۵ منٹ کی ڈرائیو پر ہے دیوبندیوں کی مسجد ہے) براہِ کرم راہ نمائی فرمائیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہیۓ؟یا کیا احوط ہے؟ (سب سے زیادہ مسئلہ سحر، افطار کا ہوتا ہے، ہماری مسجد جس کو ہم فالو کرتے ہیں اس کا وقتِ سحر رات "۱:۳۰" پرہو جاتا ہے، پر دوسری مساجد میں ۳ بجے ہوتا ہے) اور اشراق و چاشت کی نمازوں کا وقت بھی نماز کے کیلنڈر میں نہیں ہوتے تو کیا کیا جائے؟ براہِ کرام راہ نمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

روزے میں سحر و افطار کا تعلق طلوعِ صبح صادق اور غروبِ آفتاب کے ساتھ ہے، اس میں کوئی مسلکی فرق نہیں، جبکہ اشراق و چاشت سورج نکلنے کے کم از کم دس منٹ بعد پڑھے جا سکتے ہیں، مگر اشراق تھوڑی جلدی اور چاشت تھوڑا سورج تیز ہونے کہ بعد پڑھنی چاہیۓ۔

مأخَذُ الفَتوی

في الفقه الحنفى و أدلته : وقت الفجر الصبح و هو حمرة الشمس في سواد الليل و هو بياض المعترض فى الأفق و هو طرف السماء لا المستطيل فانه يظهر كذنب السرحان ثم يختفى ولذا سمى فجرا کاذبا و غروبها إذا غربت الشمس اھ (۱ / ۱۳۲)۔
و فی حاشية ابن عابدين : و من كان على مكان مرتفع كمنارة إسكندرية لا يفطر ما لم تغرب الشمس عنده و لأهل البلدة الفطر إن غربت عندهم قبله اھ (2/ 420)۔
و في حاشية ابن عابدين : (قوله : مع شروق) و ما دامت العين لا تحار فيها في حكم الشروق كما تقدم في الغروب أنه لا يصح كما في البحر ح. أقول : ينبغي تصحيح ما نقلوه عن الأصل للإمام محمد من أنه ما لم ترتفع الشمس قدر رمح فهي في حكم الطلوع ؛ لأن أصحاب المتون مشوا عليه في صلاة العيد حيث جعلوا أول أوقاتها من الارتفاع و لذا جزم به هنا في الفيض و نور الإيضاح. (1/ 371)۔
و فی الدر المختار : (و) ندب (أربع فصاعدا في الضحى) على الصحيح من بعد الطلوع إلى الزوال و وقتها المختار بعد ربع النهار. (2/ 22)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 22669کی تصدیق کریں
0     1415
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اوابین کی نماز کے بارے میں بتائیں ، کونسی نماز ہے ؟ کتنی رکعات ہیں ؟ اور کس وقت پڑھی جاتی ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اوقات نماز 0
  • فجر کی چھوٹی ہوئی سنتیں کب پڑھے ؟ اور کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اوقات نماز 0
  • تہجد کا وقت کب سے کب تک ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اوقات نماز 2
  • اوقات نماز میں ڈیجیٹل گھڑی پر اعتمادکرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   اوقات نماز 0
  • عصر کی نماز مثل اول میں پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اوقات نماز 1
  • اشراق اور چاشت کی نماز کا وقت

    یونیکوڈ   اوقات نماز 2
  • ظہر کی نماز کا وقت اور ظہر کے بعد صلوٰۃ حاجت پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • نماز مغرب اذان کے فوری بعد ادا کرنی چاہئیے یا وقفہ کے ساتھ؟

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • سایہ دو مثل ہونے سے پہلے نمازِ عصر پڑھنا

    یونیکوڈ   اوقات نماز 1
  • نماز کے مکروہ و ممنوع اوقات-نمازِ اشراق و چاشت و اوابین کا بیان

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • اشراق کا وقت کب شروع ہوتا ہے اور کب ختم ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   اوقات نماز 2
  • اشراق اور چاشت نمازوں کے ابتدائی اور انتہائی اوقات

    یونیکوڈ   اوقات نماز 1
  • چاشت کی نماز کا وقت کب شروع ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • فجر اور اشراق کا وقت جرمنی کے فجر و اشراق کا وقت- العصر گھڑی کے اوقات نماز کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • کسی بھی اسلامک کلینڈر کو مدِنظر رکھ کر نماز پڑھنا اور روزہ افطار کرنا

    یونیکوڈ   اوقات نماز 2
  • فجر کی اذان کے بعد ،سنتوں سے قبل نفل نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   اوقات نماز 1
  • تہجد کی نماز پوری رات جاگ کر کسی بھی وقت پڑھ لیں تو کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • مجبوری کی حالت میں عصر مثلِ اول میں پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • اگر عصر کی نماز کے دوران مغرب کی اذان شروع ہوگئی، تو اُسے نماز توڑنا چاہیے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • وقتیہ نماز میں اگر قضاء کی نیت کرے تو نماز ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اوقات نماز 1
  • فجر اور عصر کی اذان کےبعد قضاءنماز یں پڑھنےکاحکم

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • ظہر کی چار سنتیں رہ جانے کی صورت میں فرضوں کے بعد ، پہلے چار پڑھے یا دو

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • فجر اور عصر کی نماز کے بعد سنن و نوافل پڑھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • تہجد کا ابتدائی و انتہائی اور اس کا مستحب و افضل وقت

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
  • سحر و افطار اور چاشت و اشراق کا صحیح وقت

    یونیکوڈ   اوقات نماز 0
Related Topics متعلقه موضوعات